لاہور( خلیج نیوزی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے خود ساختہ روپوشی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا بھی ناگزیر ہے ،پنجاب کی تمام قیادت، اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈر ، تنظیم اس امر کیلئے تیار ہے۔حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر باہر نکل رہے ہیں، ہدیات پر 13 اگست کی رات پورا پنجاب باہر نکلے گا، پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر ہر جگہ باہر نکلے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ میں اب سمجھتا ہوں کے ہماری تحریک کو فیصلہ کن مراحل میں داخل کرنے کے لئے میرے سمیت سب کو نکلنا ہو گا چاہے فسطائیت کی قوتیں گرفتار ہی کیوں نا کر لیں۔حماد اظہر نے الزامات عائد کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب میں عملی طور پر مارشل لا ء لگا ہوا ہے۔ پارلیمان میں جعلی اراکین بیٹھ کر بیہودہ قانون سازی کر رہے ہیں اور جمہوریت کا ہمیشہ کے لئے جنازہ نکالنے کو کوشش میں ہیں۔
Tag Archives: پی ٹی آئی
9 مئی کی سی سی ٹی فوٹیجز لائیں، پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوئے تو معافی مانگوں گا،عمران خان
راولپنڈی (خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہاکہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔ انہوںنے کہاکہاگرپی ٹی آئی کے لوگ ملوث پائے گئے ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔عمران خان نے کہا کہ کیا صرف آئی ایس پی آر کی عزت ہے، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں، مجھے رینجرز نے گھسیٹا، کیا آپ کا حق نہیں کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں۔
پی ٹی آئی کیخلاف جبر ختم کیا جائے،بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا اس کی بڑی وجہ ظلم ہے، عمران خان
راولپنڈی (خلیج نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر ختم کیا جائے، بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا اس کی بڑی وجہ بھی ظلم ہے۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 6وکلاء نے کانفرنس روم میں ایک گھنٹے طویل ملاقات کی، وکلا کے وفد میں انتظار پنجوتھہ، زبیر کسانہ، معظم بٹ، سہیل سلطان، سمیر کھوسہ اور ہارون ارشاد جنجوعہ شامل تھے۔ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوابی جلسے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ 13اگست کو رات کو پاکستان کے جھنڈے لے کر باہر نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف جبر کی پالیسی ختم کی جائے،بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے بڑی وجہ ظلم ہے۔انتظار پنجوتھا کے مطابق عمران خان نے کہا کہ8 فروری کے الیکشن سے قبل جتنا بھی ظلم ہوا اس پر لوگ خاموش رہے، 9مئی کو جو بیانیہ بنایا گیا اس پر جواب الیکشن میں عوام نے دیا ،اب دھاندلی زدہ الیکشن پر عوام کو شدید غصہ تھا۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے ان فیصلوں پر نظر ثانی کریں، مہنگائی نے عوام کی معیشت کمزور کر دی ہے، بنگلا دیش کے حالات بھی اسی وجہ سے خراب ہوئے۔انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ کرپشن پر بانی پی ٹی آئی کی پالیسی زیرو ٹالرنس ہے، خیبر پختون خواہ میں کرپشن پر کمیٹی بنا دی گئی وہ اس پر کام کرے گی، علی امین گنڈاپور خیبر پختونخواہ میں اچھا کام کر رہے ہیں ۔
بیرسٹر گوہر کی شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی دعوت
اسلام آبا د(خلیج نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی دعوت دے دی۔ منگل کو شیر افضل مروت سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں۔انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے، انکا معاملہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ دو دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں، یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے۔شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے جواب کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے۔