لاہور ( خلیج نیوز) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نیاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حافظ فرحت عباس نے کہا کہ 9مئی کے مقدمات میں میری ضمانتیں خارج کی گئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کر سکوں گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے اور اپنے لیڈر عمران خان سے درخواست کی ہے کہ مجھے اس ذمے داری سے استعفیٰ کی اجازت دی جائے۔حافظ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ میں بحیثیت ممبر پنجاب اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔