اسلام آباد (خلیج نیوز)پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ہے۔کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ رعائتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائے جا سکیں گے اور ان پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا۔ترجمان نے کہا کہ رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
Tag Archives: پی آئی اے
پی آئی اے کی 2023ء کے 9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی
اسلام آباد (خلیج نیوز)قومی ایئر لائن پی آئی اے کو 2023ء کے 9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی ہوئی۔پی آئی اے کی جنوری تا ستمبر 2023ء کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے حسابات کی آڈٹ شدہ رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق 2023ء کے 9 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی بڑھ کر 186 ارب روپے رہی، یہ 2022ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں آمدنی 14 ارب روپے زیادہ ہے۔آڈٹ شدہ رپورٹ کے مطابق 2023ء کے 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کا خسارہ 75 ارب روپے رہا جبکہ 2022ء کے مقابلے میں 2023ء کے 9 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں 12 ارب روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023ء کے 9 ماہ میں پی آئی اے نے طیاروں کے ایندھن پر 91 ارب روپے خرچ کیے جبکہ ایڈمنسٹریٹو اخراجات 34 کروڑ روپے کمی کے بعد 6 ارب 4 کروڑ روپے رہے اور2022ء کے اسی عرصے میں ایڈمنسٹریٹو اخراجات 6 ارب 35 کروڑ روپے تھے۔پی آئی اے کی ستمبر 2023ء کو ختم ہونے والی 9 ماہ کی رپورٹ ایس ای سی پی کو پیش کر دی گئی۔
بڑی پیش رفت ، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 3مئی تک بولیاں طلب
کراچی(خلیج نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرلیں ، وفاقی حکومت پی آئی اے کا صرف ہوابازی شعبہ نجی تحویل میں دیناچاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرلی گئیں ، نجکاری حکام نے کہا ہے کہ بولیاں 3مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔حکام نے کہاکہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کے نقصانات،قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کردیے گئے ہیں، وفاقی حکومت پی آئی اے کا صرف ہوابازی شعبہ نجی تحویل میں دیناچاہتی ہے۔نجکاری حکام نے کہا کہ پی آئی اے کے51فیصدشیئرزنجی تحویل میں دیئے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کے 49 فیصد شیئرزحکومت پاکستان کی ملکیت ہوں گے۔حکام کے مطابق پی آئی اے کے اکثریتی شیئرز نجی تحویل میں جانے سے انتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کا ہوگا۔