Tag Archives: پیشرفت

ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے اہم پیشرفت



لاہور( خلیج نیوز)ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اورآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے تیزی سے اقدامات جاری ہیں۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے 29 جون کو رحیم یارخان میں گیس کے ذخائر کی نشاندہی کی تھی اسی طرح ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ تیل وگیس کی تلاش و پیداواری کمپنی ہے جس کی تلاش کی کامیابی کا تناسب 70فیصد ہے۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کی یہ دریافت ایسٹ بلاک میں لگاتار دوسری اہم کامیابی ہے جبکہ ضلع چاغی میں گیس کی دریافت بھی اس کا سنہری باب ہے، گیس کے یہ ذخائرپنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں تقریبا دو ہزارمیٹرکی گہرائی میں پائے گئے ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق ایسے منصوبے نہ صرف ملکی معیشت کومضبوط کریں گے بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں مددگار ثابت ہونگے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوششوں کے ذریعے محفوظ اور مضبوط پاکستان کے قیام کے عزم کا ثبوت دیا ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزمان گرفتار



لاہور (خلیج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ پولیس نے ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان (شوٹرز)کو گرفتار کر لیا ۔ کرائے کے قاتلوں شہریار اور اس کے ساتھی سجاد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔پولیس کے مطابق مقتول شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے ایک کروڑ 60لاکھ روپے میں شوٹرز کے ساتھ اپنے والد کے قتل کی ڈیل کی تھی ۔ او سی یو ٹیم نے قیوم شاہد کی نشاندہی پر پہلے 4افراد کو حراست میں لیا، پھر شوٹرز کو بھی گرفتار کر لیا ۔ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی برآمد ہو چکی ہے ۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان شہریار، اس کے والد سجاد اور چچا شاہد نے مل کر ڈاکٹر شاہد کو قتل کیا۔

عظمی بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت



لاہور(خلیج نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،جعلی ویڈیو اپ لوڈکرنے والے 4پاکستانی بیرون ملک سے سوشل میڈیا چلا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چاروں ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔حسن طور،شہاب الدین اورعاصمہ تبسم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا،ویڈیو شیئر کرنے والے 10اکائونٹس بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں جنہیں سمن جاری کر دئیے گئے ہیں۔