اسلام آباد (خلیج نیوز)موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب کار سے ملنے والی 3 خواتین اور ایک بچے کی لاش کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے پولیس کے مطابق موٹر وے پر کار میں ہونے والی ہلاکتیں ایکسپائرڈ جوس پینے سے ہوئیں۔پولیس نے بتایا کہ کار میں ڈرائیور نیم بے ہوشی میں پایا گیا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، کار ڈرائیور کا اسپتال میں ہوش آنے کے بعد بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کے بیان کے بعد واقعیکی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، کار میں سوار 5 افراد نے خانکا ڈوگراں کے قریب جوس پیا تھا، جوس کی ڈیٹ ایکسپائر تھی جسے پینے کے بعد اِنہیں فوڈ پوازئنگ ہو گئی۔پولیس کے مطابق فورنزک ٹیموں نے شواہد اکھٹے کر کے لاہور لیبارٹری کو بھجوائے تھے، کار میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا تھا،فورنزک ٹیم اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ شب بھیرہ موٹروے ایم ٹو کے قریب 3 خواتین اور ایک بچے کی لاش ملی تھی، کار میں سوار خاندان لاہور سے اسلام آباد جا رہا تھا۔چاروں افراد کو لاہور میں رات گئے سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
Tag Archives: پولیس
صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد (خلیج نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف رہنما صنم جاوید کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، صنم جاوید اپنے وکیل احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میانوالی میں مقدمہ ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے، متعلقہ عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں لہذا ہمیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ساتھ ہی عدالت نے صنم جاوید کو ایک ہفتے میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔یاد رہے کہ 10 اگست کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔15 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف صنم جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تھی۔
وزیر اعلی پنجاب نے پولیس میں تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی
لاہور (خلیج نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پولیس میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس میں تقرر و تبادلے سے قبل آئی جی کو وزیر اعلی پنجاب سے منظوری لینا ہوگی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف سے تقرر و تبادلوں کی منظوری لیتے ہوئے خالی سیٹ اور تبادلے کی ٹھوس وجوہات کو سمری کا حصہ بنانا ہو گا۔
اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کو نئی ہدایات جاری
اسلام آباد(خلیج نیوز)وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے ہدایت کی کہ کسی بھی واردات کی کال پر ایس ایچ او بروقت ریسپانس کرے گا اور ایس ایچ او خود متاثرہ شخص سے مل کر اپنی تصویر ڈی آئی جی آپریشنز کو بھجوائے گا۔ترجمان کے مطابق تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز خود اپنے اپنے علاقوں میں رہیں۔ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اپنائیں۔ اس سلسلہ میں تمام افسران سیف سٹی کیمروں کی بھی مدد حاصل کریں۔ترجمان نے کہاکہ ڈی آئی جی آپریشنز خود مختلف علاقوں میں دورہ کریں گے۔ اگر کسی علاقہ میں افسران و اہلکار سست پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔