Tag Archives: پنجاب

پنجاب بھرکے سکولوں میں زیرتعلیم طلبا کیلئے اچھی خبر



مکوآنہ (خلیج نیوز) فیصل آباد سمیت پنجاب بھرکیسکولوں میں زیرتعلیم لاکھوں طلباکیلئیاچھی خبر، پنجاب ایگزمینیشن کمیشن سہ ماہی اورسالانہ امتحان کیلئے بجٹ فراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق دوئم جماعت تک کے بچوں کا تحریری امتحان نہیں لیا جائے گا،فرسٹ ٹرم امتحان 16ستمبر اور مڈ ٹرم امتحان 10دسمبر سے لیا جائے گا، سالانہ امتحان 9مارچ سے لیا جائے گا، سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا،امتحان کیلئے سکولز نان سیلری بجٹ کا استعمال نہیں کریں گے، سکولوں میں دوئم جماعت تک کے بچوں کا زبانی امتحان لیا جائے گا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پیک امتحان کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے گا۔

پنجاب میں 31 اگست تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی



لاہور (خلیج نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں شدید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کیا۔ مون سون بارشوں کا نیا سپیل شروع ہو گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اٹک میں 51ملی میٹر، جہلم 46، چکوال 42، راولپنڈی 32، سیالکوٹ 31، بھکر 27، شورکوٹ 24 جبکہ مری میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 31 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گوجرانوالہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، قصور، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بارشیں متوقع ہیں۔ بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔کوہ سلیمان رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ سیاح، مسافر اور کسان حضرات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچا کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

پنجاب بھر میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی



لاہور( خلیج نیوز)حکومت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، پنجاب بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی۔محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پابندی کا اطلاق آج جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، پابندی کا اطلاق دہشتگردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے، پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کر دی گئی۔

پنجاب نے اپنے بجٹ سے عوام کو ریلیف دیا، وفاق کا کوئی لینا دینا نہیں، وزیراعظم



اسلام آباد (خلیج نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کو ترقیاتی فنڈز میں سے 45 ارب روپے کا ریلیف دیا، اس سے وفاق کا کوئی لینا دینا نہیں ،خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبے بھی بسم اللہ کریں اور پنجاب کی طرح اپنے عوام کو ریلیف دیں لیکن اس معاملے پر سیاست سے گریز کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے جانی ومالی نقصانات ہوئے اور بارشوں سے سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) نے اچھا کام کیا۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ساتھ اچھی کوآرڈینیشن کی، مشترکہ کاوشوں سے صورتحال کو کنٹرول کرنے میں بہت فائدہ ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ آج گزشتہ 3 سا کے مقابلے میں مہنگائی کم ترین سطح پر ہے، 38 فیصد سے کم ہوکر ساڑھے 11 فیصد پر آگئی ہے لیکن یہ ابھی کافی نہیں، ہمیں مزید کم کرنا ہے، مگر ہمیں بہت سے چینلجز کا سامنا ہے، جس سے نمٹ رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، ٹیکس ریونیو جمع کرنے کے لیے دن رات محنت کرنا ہوگی، ایف بی آر کی جانب سے پاور سیکٹر میں نقصانات میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے بجٹ میں 50 ارب کی کٹوتی کرکے بجلی کے بلوں میں 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کو 3 ماہ کے لیے ریلیف دیا۔ جب کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے 200 سے500 یونٹ بجلی صارفین کو ریلیف دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ پنجاب کے عوام کو ریلیف کا اعلان کیا، پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں جو ریلیف دیا اس میں وفاق کا حصہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو این ایف سی کے تحت صوبوں کو بہت سے وسائل ملتے ہیں، دوسرے صوبے بھی بسم اللہ کریں اور اپنے عوام کو ریلیف دیں، پنجاب کی طرح دیگر صوبے بھی بسم اللہ کریں اور عوام کو ریلیف دیں، ریلیف کیمعاملے پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے بلوچستان کی حکومت کے ساتھ ایک شراکت کرکے وہاں پر 28 ہزار بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے 70 ارب روپے کا منصوبہ بنایا اور اس میں وفاق کا حصہ 55 ارب روپے کا ہے، باقی خرچہ صوبائی حکومت اٹھائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم صوبوں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے دن رات کام کرکے چینلجز سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہم آئی ایم ایف کو آن بورڈ لے کر سارے فیصلے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرح ایسا کوئی جاہلانہ اقدام نہیں اٹھائیں گے جس طرح انہوں نے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا، حتیٰ کہ ہم ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے لیکن اللہ کے کرم سے پی ڈی ایم حکومت نے اقدامات اٹھائے جس کا نتیجہ آج مل رہا ہے کہ مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔

پنجاب میں بالآخر اساتذہ کے تبادلوں پرعائد پابندی ختم



لاہور ( خلیج نیوز) پنجاب میں بالآخر 3لاکھ اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھا لی گئی۔تبادلوں کے لئے اپلائی کرنے کے لئے سنیارٹی نمبر دینا لازمی ہوگا، سنیارٹی نمبر کے بغیر اساتذہ آن لائن اپلائی نہیں کرسکیں گے۔ اساتذہ کا اپلائی کرنے کیلئے کم از کم اپنے سکول میں تین سال گزارنا لازمی ہوگا، تین سال سے کم عرصہ والے اساتذہ تبادلے کیلئے اپلائی نہیں کرسکیں گے۔دوسری جانب خواتین اساتذہ سنیارٹی نمبر کے حصول کیلئے اتھارٹیز کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ان کی جانب سے اپلائی کیلئے سنیارٹی نمبر کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آن لائن ایپ کا لنک بھی ڈان ہونے سے اساتذہ کو درخواست جمع کروانے میں مشکلات ہیں۔ اساتذہ نے صوبائی وزیر تعلیم سے تمام تر مشکلات فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب سر فہرست



اسلام آبادر(خلیج نیوز)پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب سرفہرست پر آگیا۔سال2021 سے لے کر 2023 تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ انسانی حقوق کی وزارت نے جاری کی، اس مدت میں خواتین سے زیادتی، تشدد، قتل کے 13 ہزار 904 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔وزارت انسانی حقوق کی جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین پر تشدد، زیادتی اور قتل کے 4 ہزار 376 کیسز رپورٹ ہوئے، گھریلو تشدد کے 121، زیادتی کے 999 اور قتل کے 3 ہزار 256 کیسز رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا ہ میں زیادتی کے 59، گھریلو تشدد کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا ہ میں قتل کے 3 ہزار 906 کیسز ریکارڈ ہوئے، سندھ میں گھریلو تشدد کے 219، زیادتی کے 266 اور قتل کے 3 ہزار 296 کیسز ریکارڈ ہوئے۔وزارت انسانی حقوق نے رپورٹ میں بتایا کہ بلوچستان میں زیادتی کے 107، گھریلو تشدد کے 521 اور قتل کے 1 ہزار 21 کیسز ریکارڈ ہوئے، اسلام آباد میں گھریلو تشدد کے 32، قتل 48 اور زیادتی کے 10 کیسز سامنے آئے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا الرٹ جاری



لاہور ( خلیج نیوز) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کیا۔ ملتان 116 ملی میٹر، خانیوال 51، رحیم یار خان 53، ڈیرہ غازی خان 35، لیہ 31، بھکر 14، جہلم 12 جبکہ جوہرآباد میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور راولپنڈی فیصل آباد گوجرانولہ ملتان بہاولپور سرگودھا گجرات ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں بارشیں متوقع ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ بڑے شہروں کی انتظامیہ اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7جاری ہے۔ 1122سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ 20اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر کال کر ی۔

پنجاب میں گیس کے نئے ذخائر دریافت



لاہور( خلیج نیوز)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کے نئے ذخائر رحیم یارخان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202 سے دریافت ہوئے ہیں ۔ نئے دریافت شدہ ذخائر سے یومیہ ساڑھے 61 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔او جی ڈی سی ایل کی رواں ماہ ذخائر کی دریافت میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

پنجاب میں 10اور20 کلو آٹے کے تھیلوں کی قیمت میں مزید کمی،نوٹیفکیشن جاری



لاہور ( خلیج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی۔وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نے بتایا کہ صوبے بھر میں آٹے کے 10اور 2کلوگرام کے تھیلوں کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔بلال یاسین نے بتایا کہ لاہور میں آٹے کے 20کلو گرام کے تھیلے کی قیمت میں مزید 70روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد لاہور میں 20کلو کے آٹے کا تھیلا عام مارکیٹ میں 1800روپے کی بجائے 1730میں فروخت کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلا 100روپے مزید سستا ہو کر 1640روپے میں ملے گا، جہلم، چکوال، پاکپتن اور نارووال میں 80 روپے جبکہ ملتان، ساہیوال، سرگودھا اور اٹک میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے مزید کمی کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ راولپنڈی، حافظ آباد، سیالکوٹ، ننکانہ، اوکاڑہ میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، خوشاب، بھکر، لودھراں، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ اور رحیم یار خان میں آٹے کا تھیلا 40 روپے سستا ملے گا۔بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، وزیرآباد اور منڈی بہاالدین میں آٹے کی قیمت میں 30روپے کمی کی گئی ہے، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی اور میانوالی میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20روپے کمی آئی ہے۔بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں میں کمی پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا، محکمہ خوراک کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ مل کر قیمتوں کا فوری اطلاق کروائیں گے۔