Tag Archives: پاکستان

اقوام متحدہ کی پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی کی پیش گوئی



نیویارک (خلیج نیوز)اقوام متحدہ نے رواں اور آئندہ سال کے دوران ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار میں تیزی کی پیش گوئی کرتے ہوئے 2024، 2025 میں جی ڈی پی کی شرح نمو بالترتیب 2 فیصد اور 2.3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اقوام متحدہ کے اہم اقتصادی سروے میں 2024 میں 26 فیصد رہنے والی مہنگائی 2025 میں 12.2 فیصد تک کم رہنے کی نوید بھی سنائی گئی ہے۔اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ پیسفک (یو این ای ایس سی اے پی) کی جانب سے جاری 2024 اکنامک اینڈ سوشل سروے آف ایشیا اینڈ پیسفک ریجن’ میں نوٹ کیا گیا کہ پاکستانی معیشت کو سیاسی بے چینی کا سامنا تھا جس کے کاروبار اور صارفین کے رجحان پر منفی اثرات مرتب ہوئے جب کہ 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے زرعی پیداوار کو متاثر کیا۔

اس میں نوٹ کیا گیا کہ 2023 کے وسط میں عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدہ کے علاوہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی معاونت نے 2023 کے دوران معاشی استحکام بحال کرنے میں مدد فراہم کی۔سروے میں نشاندہی کی گئی کہ توانائی شعبے کی سبسڈی کا خاتمہ جیسے مختلف اقدامات کے ساتھ مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت استحکام بحالی کے عمل سے گزر رہی ہے۔سروے میں پورے خطے کے لیے تجویز کیا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم کے لیے بہتر ٹیکس اور انتظامی پالیسیوں کے علاوہ سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی نظم و نسق میں مجموعی طور پر بہتری کے ساتھ ساتھ ٹیکس ریونیو میں بڑے پیمانے پر اضافے کی ضرورت ہوگی۔

اس میں زور دیا گیا کہ ایشیا پیسیفک خطے میں ترقی پذیر ممالک کی حکومتوں کوکم لاگت اور طویل المدتی مالی امداد کی فوری ضرورت ہے جب کہ ان میں سے بہت سے ممالک کو قرضوں کی فراہمی پر بھاری شرح سود کے ماحول میں اس کی ادائیگی یا اپنے لوگوں کی تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری کے درمیان انتخاب کا مشکل فیصلہ درپیش ہے۔سروے میں عوامی ٹیکس کی بہتر وصولی کی بھی سفارش کی گئی ہے جس سے نہ صرف ‘ٹیکس ادائیگی فرق’ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ مالیاتی خطرات اور قرض لینے کے اخراجات کو بھی کم ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی بینک نے امکان ظاہر کیا تھا کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی۔

عالمی بینک نے پاکستان میکرو اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا تھا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی شرح نمو 2.3 فیصد جبکہ مالی سال 2026 میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال 24ـ2023 کے دوران شعبہ زراعت کی ترقی 3 فیصد تک رہ سکتی ہے، مالی سال 2025 میں زرعی شرح نمو کم ہوکر 2.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی بینک نے مالی سال 2026 میں زراعت کی ترقی بڑھ کر 2.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ اگلے مالی سال 2025 میں یہ 2.2 فیصد اور 2026 میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

سعودی کابینہ نے پاکستان کیساتھ انٹلیجنس تعاون کی منظوری دے دی



ریاض (خلیج نیوز)سعودی کابینہ نے پاکستان کیساتھ انٹلیجنس تعاون کی منظوری دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سعودی کابینہ نے ریاستی سلامتی کے ادارے اور پاکستان میں ملٹری انٹیلی جنس سروسز کیساتھ دہشت گردی سے متعلق جرائم اور اس حوالے سے کی جانیوالی فنڈنگ کے ذرائع سے نمٹنے کیلئے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر تبادلہ خیال اور اس پر دستخط کا اختیار دیا۔ اجلاس میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی حالات زیر بحث آئے۔

سعودی عرب کی کابینہ نے پڑوسی ممالک سے آنے والے بے سہارا غیر ملکیوں کے اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس فیصلے کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جنہیں مملکت میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی حکومت بے سہارا غیر ملکیوں کو چار سال کیلئے ملازمت دینے کی صورت میں نجی اداروں کو رہائشی اور ورک پرمٹ، ملازمت اور آجر کی تبدیلی، سروس ٹرانسفر فیس، پروفیشن امینڈمنٹ فیس اور دیگر اخراجات ادا کریگی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ان تمام افراد اور ان کے وابستگان کے رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں کی صورت میں کیے جانے والے سابق جرمانے کی بھی سرکاری خزانے سے ادا کیے جائیں گے۔

اجلاس میں رمضان کے دوران عمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے سرکاری ایجنسیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔سعودی ولی عہد نے سعودی عرب اور ایتھوپیا کے تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے ایتھوپین وزیر اعظم کے پیغام کے بارے میں بھی کابینہ کے ارکان کو بتایا۔سعودی کابینہ کے ارکان نے علاقائی سلامتی کے حوالے سے خلیجی مجلسِ تعاون کے وژن کو سراہا جس کا مقصد خطے میں سلامتی اور استحکام، ملکوں اور ان کے عوام کی خوش حالی اور عالمی امن و سلامتی یقینی بنانا ہے۔اجلاس میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق حکومتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سال 2023 میں پاکستان میں ڈاٹ پی کے ڈومین رکھنے والی ویب سائٹس کے 24 لا کھ افراد کا ڈیٹا چوری ہوا: کیسپرسکی رپورٹ میں انکشاف



اسلام آباد (خلیج نیوز)2023 میں تقریباً 10 ملین ڈیوائسز ڈیٹا چوری کرنے والے وائرس کا شکار ہوئیں، کیسپرسکی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے۔ کیسپرسکی کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 5 سالوں میں دنیا بھر میں 443,000 ویب سائٹس پر ڈیٹا چوری کرنے والے وائرس کے ذریعے حملے کیے گئے۔. ڈاٹ کام ڈومین سب سے زیادہ حملوں کی زد میں آئی جس میں تقریباً 326 ملین لاگ ان اور اس ڈومین پر ویب سائٹس کے پاس ورڈز کا ڈیٹا چوری ہوا۔ جب کہ صرف پاکستان میں ڈاٹ پی کے ڈومین رکھنے والی ویب سائٹس کے 24 لا کھ افراد کا ڈیٹا چوری ہوا۔

کیسپرسکی کی جانب سے جاری کی جانے والی تحقیق کے مطابق گزشتہ تین سال کے مقابلے میں سال 2023 میں 643 فیصد زیادہ ویب سائٹس کا ڈیٹا چوری ہوا۔ ریسرچرز کا ماننا ہے کہ کمپرومائزڈ ویب سائٹس کی تعداد ایک کروڑ سے کئی گنا زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ کیسپرسکی جانب سے اس اہم معاملے پر آگاہی پھیلانے کی غرض سے خصوصی ویب پیج بنایا گیا ہے تا کہ لوگوں کو اس معاملے میں محفوظ رہنے کے طریقوں سے روشناس کرایا جا سکے۔ چوری شدہ ڈیٹا میں سوشل میڈیا، آن لائن بینکینگ اور مختلف کارپوریٹ سروسز سے متعلق ڈیٹا شامل ہے۔

سائبر حملہ آور چوری شدہ ڈیٹا کو بیشتر مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کیسپرسکی ٹیکنکل گروپ مینیجر حفیظ رحمن کا کہنا تھا کہ حملہ آور ڈیٹا کی کیٹیگری کے حساب سے اس کی قیمت کا تعین کرتے ہیں اور عمومی طور پر ڈارک ویب پر بکنے والی ایک فائل کی قیمت دس ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابئر حملہ آوروں کا نشانہ عام آدمی کے علاوہ کارپوریٹ کمپنیاں بھی ہو سکتی ہیں۔

اور ان سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مناسب سائبر سکیورٹی سلوشنز کا انتخاب کیا جائے تا کہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔ کمپنیاں اپنے صارفین، ملازمین اور شراکت داروں کو اس طرح خطرے سے خود کو بچانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ وہ فوری طور پر ڈیٹا چوری کی نگرانی کر سکتے ہیں اور صارفین کو فوری طور پر لیک ہونے والے پاس ورڈ تبدیل کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور برٹش کونسل نے بہتر تعاون اور اختراعی اقدامات کے ذریعے پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق برٹش کونسل کے نمائندوں نے تنظیم اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے درمیان دیرینہ شراکت پر روشنی ڈالی، جس کا آغاز 2013 میں انٹرن شپ پروگرام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہوا۔ وفد نے ڈیجیٹل دور کے لیے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں ہائی ٹیک مہارت کے مراکز قائم کرنے کے لیے برٹش کونسل کی لگن پر زور دیا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے بات کرتے ہوئے چئیر مین نے جم کلبوں کو پیشہ ورانہ بنانے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا، جس کا مقصد اراکین کو موسمیاتی اقدامات کے حوالے سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئیموسمیاتی تبدیلی سے متعلقہ شعبوں میں کیریئر کے لیے تربیت دینا ہے۔

یوتھ پروگرام نے ایک نئی قومی یوتھ کونسل کی تشکیل کا اعلان کیا، جس میں سیکرٹریٹ اور متنوع ممبرشپ صنفی مساوات اور پسماندہ گروہوں کی شمولیت کی عکاسی شامل ہو۔ کونسل کے انتخاب کے عمل میں ترقیاتی شراکت دار شامل ہوں گے تاکہ شفاف اور جامع نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید برآں، یوتھ پروگرام نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے انٹرنشپ اور اپرنٹس شپ پروگرام کے احیائ اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک جامع قومی یوتھ پالیسی بنانے کی کوششوں کا اعلان کیا۔

برٹش کونسل نے یوتھ پروگرام کے اقدامات کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا، یوتھ پروگرام پورٹل کے ساتھ ان کے ڈیجیٹل پورٹل کے آئندہ انضمام پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں برٹش کونسل نے آن لائن تحفظ کو فروغ دینے کے لیے وومن ان لیڈرشپ پروگرام اور ڈیجیٹل خواندگی پروگرام جیسے اقدامات پر تعاون کی تجویز پیش کی۔ ایک پالیسی ڈائیلاگ، جس کا مقصد 10,000 نوجوانوں کو تربیت دینا ہے، پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں مؤثر نفاذ کے لیے حکومت کو شامل کرنے پر توجہ دی گئی۔دونوں فریقوں نے پاکستان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور ڈیجیٹل اختراع کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، جو تعاون اور ترقی کے ایک نئے دور کا مظہر ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن 2 حصوں میں تقسیم



کراچی(خلیج نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو کور انڈرٹیکنگ اور نان کور ہولڈکومیں تقسیم کردیا گیاہے۔پی آئی اے بورڈ نے پی آئی اے کو کور انڈرٹیکنگ اور نان کور ہولڈکو میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔جس کے بعد پی آئی اے نان کور ہولڈنگ کمپنی میں ری اسٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی آئی اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے پی آئی اے کور انڈرٹینکنگ کے 51فیصد شیئر فروخت کئے جائیں گے۔ جبکہ پی آئی اے نان کور ہولڈنگ کمپنی میں ری اسٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی آئی اے نان کور ہولڈکومیں اثاثے،بزنس، حقوق، پروپرٹیز، انویسٹمنٹ ذمہ داریاں وغیرہ دی گئی ہیں جبکہ کور انڈرٹیکنگ پی آئی اے کے ایوی ایشن کا بزنس دیکھے گی۔پی آئی اے کی ہولڈنگ کمپنی حکومت کے ذیلی ادارے کے طور پر کام کرے گی۔

پاکستان کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتیں 21 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں



کراچی(خلیج نیوز)پاکستان کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتیں اِکیس ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں، جن میں زراعت، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارماسوٹیکل اوردیگراہم شعبے شامل ہیں۔پاکستان کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں کی پیداوارمیں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتیں اِکیس ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں۔ان صنعتوں میں زراعت، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارماسوٹیکل اوردیگراہم شعبے شامل ہیں، یہ حکومت اورخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے معیشت کیلیے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔

جنوری دوہزارچوبیس میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈیکس کی شرح ایک سوبتیس اعشاریہ چارتین فیصد رہی جو گزشتہ سال دسمبرمیں ایک سوبتیس اعشاریہ تین نو تھی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بروقت اقدامات کی بدولت زراعت اورٹیکسٹائل کے شعبوں میں رواں سال بمپر فصلیں حاصل ہونیکا امکان ہے۔نجی شعبے کیلیے قرض کی آسان دستیابی کی بدولت صنعتی شعبوں اور مجموعی معاشی ترقی میں مثبت اشارے ملے ہیں۔