Tag Archives: پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی



اسلام آباد(خلیج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے بیرسٹر گوہر کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا، جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا، عمران خان کی ہدایت پر آج ہونے والا جلسہ اب 8 ستمبر کو ہوگا۔اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، اعظم سواتی نے مذہبی جماعت کے احتجاج سے متعلق آگاہ کیا۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ ملتوی کر دیا جائے۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا، 8 ستمبر کے جلسے سے متعلق پہلے ہی نوٹیفائی ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کیلئے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیئے گئے تھے۔دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف کو جماعت کے اندر دھڑے بندی کا سامنا



لاہور(خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو جماعت کے اندر دھڑے بندی کا سامنا ہے ،پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہونے والے سینئررہنما حماد اظہر نے پارٹی میں 3دھڑوں اور 2گروپوں کی نشاندہی کردی۔اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ 8فروری کے بعد ایک گروپ خیبرپختونخوا ہ حکومت میں آگیا، دوسرا گروپ ایوان میں پہنچ گیا،تیسرا گروپ ابھی تک معتوب ہے، 3دھڑوں کے علاوہ بھی پارٹی میں 2گروپ موجود ہیں،ان گروپس کا تعلق 2مختلف پیغام رساں سے ہے، نئے چہرے پارٹی میں زیادہ اہمیت حاصل کر گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا عید کے بعد بڑے جلسے کرنے کا فیصلہ



اسلام آباد (خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عید کے بعد بڑے جلسوں کی طرف جائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلسوں کے ساتھ پرامن احتجاج بھی ہماراحق ہے، جلسہ یا احتجاج پریس کلب یا کسی بھی پبلک مقام پر کیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کارکنان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کارکن کسی کو موقع نہ دیں کہ 9 مئی والے ڈرامے کا معاملہ ہو۔