Tag Archives: ٹیلی کام ایکسپو

آئی ٹی اور ٹیلی کام ایکسپو کے ذریعے 500ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع



کراچی(خلیج نیوز)پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی اور ٹیلی کام ایکسپو آئی ٹی سی این ایشیا کا 25 واں ایڈیشن 27 سے 29 اگست کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔یہ تقریب ایس آئی ایف سی کے اہم اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آئی ٹی انڈسٹری کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو سہولت فراہم کرے گی تاکہ پاکستان کو دنیا میں ابھرتا ہوا ٹیک حب بنایا جائے، آئی ٹی سی این ایشیا کے ذریعے 500 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی۔یہ تقریب ورلڈ سی آئی او 200 سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی بھی کرے گی جو کہ 55 ممالک میں منعقد ہونے والا ایک عالمی سمٹ ہے، جس سے عالمی ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ بطور مہمان خصوصی تقریب کا افتتاح کریں گی اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال بھی تین روزہ تجارتی میلے میں ایگری ٹیک کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ایکسپو میں معروف عالمی اور مقامی 750 کمپنیاں جیسے کہ گوگل، ٹک ٹاک، مائیکروسافٹ، اوڈو، ہواوے، پی ٹی سی ایل، ایزی پیسہ شرکت کر رہے ہیں،ٹیک سیکٹر کے 300 سے زائد مقررین اور 70,000 زیزیٹر کی میزبانی کی جائے گی جن میں سعودی عرب، چین، سنگاپور، آذربائیجان، بحرین، ایران، مصر، متحدہ عرب امارات وغیرہ سمیت 17 ممالک کے 350 غیر ملکی مندوبین شامل ہیں۔ایونٹ میں کئی نالج سیشنز جیسے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کانفرنس، انوسٹرس سمٹ، ڈیجیٹل بینکنگ کانفرنس، انفارمیشن سیکیورٹی کانفرنس، کلاڈ اینڈ ڈیٹا سینٹر کانفرنس، اسٹارٹ اپ کانفرنس، ای کامرس کانفرنس، گیمنگ اینڈ اینیمیشن سمٹ، اسٹارٹ اپ کانفرنس، بلاک چین کانفرنس، اور ورلڈ سی آئی او 200 سمٹ، وغیرہ منعقد کیے جائیں گے۔

ایونٹ ڈائریکٹر آئی ٹی سی این ایشیا عمیر نظام نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر اپنی برآمدات میں مسلسل اضافے اور مختلف ممالک میں مقامی کمپنیوں کی توسیع کے ساتھ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، عالمی کمپنیاں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کو بڑھا رہی ہیں جس سے مقامی صنعتوں کی ترقی کی راہ ہموار ہو رہی، حکومت اور ایس آئی ایف سی کے وژن کی وجہ سے ملک ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے تکنیکی سنگ میلوں پر اپنی معیشت کو بہتر بنا رہا ہے۔عمیر نظام نے کہاکہ ہر سال آئی ٹی سی این ایشیا تمام اسٹیک ہولڈرز، پالیسی سازوں سے لے کر عالمی اور مقامی تکنیکی اداروں، پیشہ ور افراد اور مفکرین تک جدت، اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔خیال رہے کہ 25 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کو وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام، ایس آئی ایف سی، ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، پاکستان سافٹ ویئر ہاوس ایسوسی ایشن اور دیگر کی حمایت حاصل ہے۔