راولپنڈی (خلیج نیوز)راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں مساجد میں وارداتیں کرنے والے ملزم کو نمازیوں نے پکڑ لیا۔پولیس کے مطابق ملزم مساجد میں نمازیوں اور اعتکاف میں بیٹھے شہریوں کا سامان چوری کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے نقدی، موبائل فونز اور شہریوں کے شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم سے 5 موبائل فون اور 2 لاکھ 83 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔