لندن(خلیج نیوز)برٹش ریٹائرمنٹ ہوم میں رہائش پذیر 111 سالہ شخص نے دنیا کے معمر ترین مرد کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برطانوی علاقے ساتھ پورٹ سے تعلق رکھنے والے جان الفریڈ ٹِنیس ووڈ کو یہ خطاب وینیزویلا کے 114 سالہ ژواں ونسینٹ پیریز کی موت اور 31 مارچ کو دوسرے معمر ترین جاپانی شخص کی وفات کے بعد دیا گیا۔26 اگست 1912 کو پیدا ہوانے والے جان الفریڈ اب تک خود بستر پر جاتے اور اترتے ہیں، اپنے معاشی معاملات خود دیکھتے ہیں اور خبروں سے باخبر رہنے کے لیے روزانہ ریڈیو سنتے ہیں۔اپنی طویل عمر کو خالصتا قسمت قرار دیتے ہوئے انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ یا تو آپ طویل عرصہ زندہ رہتے ہیں یا تھوڑا عرصہ اور آپ اس سے متعلق کچھ نہیں کر سکتے۔
Tag Archives: نام
ننھے پاکستانی حافظ نے عالمی مقابلہ قرات اپنے نام کرلیا
اسلام آباد (خلیج نیوز)عراق میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن قرات میں ننھے پاکستانی حافظ قرآن نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔انٹرنیشنل قرآن نیوز ایجنسی ویب سائٹ کے مطابق عراق میں عالمی مقابلہ حسن قرات میں پاکستانی قاری حافظ محمد ابو بکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔مقابلہ حسن قرات جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر محمد ابوبکر اور ان کی تلاوت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، صارفین ننھے بچے کی عمدہ تلاوت کو سراہ رہے ہیں۔اس مقابلے میں 21 ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں نے حصہ لیا تھا، یہ مقابلہ کئی راؤنڈ پر مشتمل تھا، بڑوں اور بچوں کی الگ الگ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل اور فائنل کا مقابلہ ہوا۔
بچوں کے مقابلے میں محمد ابو بکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ دوسری پوزیشن عراق کے قاری اور تیسری پوزیشن ایران کے قاری نے حاصل کی۔فاتحین کو اعزازی شیلڈز کے ساتھ ساتھ نقد انعامات سے بھی نوازا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک اور ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عالمی مقابلہ قرات جیتنے کے بعد وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد ابوبکر کا تعلق خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ سے ہے اور وہ آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں۔