Tag Archives: مون سون

اتوار کو طاقتور مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونگی، شدید بارشوں کا امکان



اسلام آباد(خلیج نیوز)ملک میں اتوار سے طاقت ور مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس کے زیر اثر شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 29 اگست کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا۔ 25 سے 29 اگست کے دوران کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خاص، سکھر، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر مقامات پر معمول سے تیز موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔بلوچستان میں 26 سے 30 اگست کے دوران قلات، لسبیلہ، بارکھان، جعفر آباد، ڑوب، کوئٹہ، زیارت و دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی ہوسکتی ہے۔ 25

اگست سے 28 اگست کے دوران مری، پنجاب، بالائی پنجاب، گلیات، اسلام آباد ،لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گجرانوالہ سمیت جنوبی پنجاب و دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسی طرح 26 سے 28 اگست کے دوران بالائی پختونخوا، ہزارہ ڈویژن، مردان، پشاور، ہنگو و دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے بلوچستان کے مختلف مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ تیز بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، وسطی پنجاب کے نشیبی علاقوں کو بھی خطرہ بتایا گیا ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان بالائی کے پی کے میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مغربی بنگال پر موجود ہے۔ 25 اگست کو طاقتور مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 29 اگست تک کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔علاوہ ازیں اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 36 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

ملک میں مون سون کا نیا سسٹم داخل، موسلادھار بارش کی پیشگوئی



کراچی (خلیج نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی میں (آج) ہفتہ اور (کل)اتوار کو موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون ہوائیں (آج) ہفتہ سے شہر پر اثر انداز ہو سکتی ہیں جس کے سبب ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں موسلادھار بارش توقع کی جارہی ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس سے پنجاب میں ملتان، نارووال، شکر گڑھ اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کا اسپیل25اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، مون سون ہوائوں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہونے سے 19اگست تک کراچی، گھوٹکی، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ کاغان اور دیامر میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔سندھ میں لاڑکانہ، دادو، نوابشاہ اور خیرپور میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، مورو دادو پل کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، 105دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا، 20رابطہ سڑکیں زیرآب آنے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ تل اور کپاس سمیت کئی ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں۔بلوچستان کے ضلع کوہلو، ہرنائی، سبی، بولان، جھل مگسی اور نصیر آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، کوہلو سبی شاہراہ مختلف مقامات پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے،کوہلو میں مکانات کی چھتیں گرنے سے 2بچے زخمی ہوگئے۔

مون سون بارشوں کے ایک اور موسلا دھار اسپیل کی ایدوائزری جاری



لاہور( خلیج نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے ایک اور موسلا دھار اسپیل کی ایدوائزری جاری کر دی جس کے مطابق یوم آزادی کی شام سے لے کر 18 اگست تک بارشیں متوقع ہیں۔بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جبکہ مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ 14 سے 18 اگست کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔مری، گلیات،. اٹک، چکوال، جہلم،. تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ میں تیز ہواں گرج چمک کے ساتھ بارش کی ہوسکتی ہے۔

وسطی پنجاب کے علاقوں فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب اور سرگودھا میں بھی تیز ہواں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسی دوران بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر، میانوالی، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اار لیہ میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔خیبر پختونخوا ہ میں 14 سے 18 اگست کے دوران چترال دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی. مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان میں 15 اگست شام یا رات سے 18 اگست کے دوران خضدار، لسبیلہ، آواران، قلات، ژوب، بارکھان، موسی خیل، مستونگ، شیرانی، کوہلو بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفر آباد اور مکران کے ساحلی علاقوں میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ میں 15 اگست سے 18 اگست کے دوران مٹھی، سانگھڑ، مٹیاری، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، اور دادو میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے ہلکی بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں 15 سے 18 اگست کے دوران دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے، اورشگر میں تیز ہواں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔ بارش کے باعث ملک کے بالائی علاقوں گلگ بلتستان اور کشمیر میں لیند سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت کردی۔

مون سون کے دوران ملک بھر میں دس کروڑ پودے لگائے جائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف



اسلام آباد (خلیج نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں دس کروڑ سیزیادہ پودے لگائے جائیں گے، درختوں سے آب و ہوا صاف، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی اور قدرتی حسن میں اضافہ ہو گا، قدرت نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دن رات محنت سے قدرت کی عطا کردہ نعمتوں سے استفادہ کرنا ہے۔ وزیراعظم نے بدھ کو یہاں وزیراعظم ہائوس کے سبزہ زار میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو شجرکاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جون 2024 میں دو ارب 20 کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں، اس شجرکاری کے دوران ملک بھر میں دس کروڑ پودے لگائے جائیں گے، اس سے نہ صرف پاکستان خوبصورت ہو گا بلکہ موسمیاتی تبدیلی جس نے پاکستان کو 2022 میں بری طرح نشانہ بنایا تھا اس کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، فضائی آلودگی میں کمی واقع ہو گی اور قدرتی حسن میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مون سون کا یہ موسم دلوں کو خوش کرنے والا موسم ہے جس میں ہر طرف مسکراہٹیں بکھرتی ہیں، برسات سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم شبانہ روز محنت کر کے ان نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کریں، ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مون سون کے موسم میں شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر میں متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پورے پاکستان میں وفاقی حکومت اور ذمہ داران مل کر اس عظیم کام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور پاکستان کو آلودگی سے بچانے کے لئے اور اس ملک کو خوبصورت بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہاں ہمارے بچے بھی موجود ہیں جو پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں، یہ بڑے ہو کر زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر پاکستان کے عظیم معمار بنیں گے، بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنرمند بنائیں گے تاکہ وہ ملک کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 2روز میں مون سون بارشوں کے امکانات



لاہور (خلیج نیوز)پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 2روز میں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔ مری، راولپنڈی، اٹک، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خوشاب، فیصل آباد ، سر گو دھا، نورپورتھل اور دیگر اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی 43ملی میٹر سیالکوٹ 21، چکوال 17، گجرات 16، مری 13اور خانپور میں 11ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مون سون بارشوں کے باعث دریاں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 7سے 13اگست تک دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ اور متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔ شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ رواں سال مون سون سیزن میں 55 شہری جانبحق اور 145 زخمی ہوئے۔ اموات آسمانی بجلی اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق جانبحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جا رہی ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قیمتی جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ کمزور و بوسیدہ عمارتوں میں ہرگز رہائش پذیر نہ ہوں۔ ایمرجنسی کی صوتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائین 1129 پر رابطہ کریں۔

ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر



اسلام آباد،ایبٹ آباد، پشاور،کوئٹہ، چترال(خلیج نیوز) ملک بھر میں مون سون عروج پر ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تباہی مچادی، بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ حب ڈیم میں سیلابی ریلوں کی آمد جاری ہے، پانی میں 7 فٹ تک کا اضافہ ہوگیا، مہانڈری میں درجنوں ہوٹل جھیل کی زد میں آگئے، دریائے کنہار میں بننے والی جھیل سے 18دکانیں تباہ ہوگئیں۔ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع بارش کی لپیٹ میں ہیں۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے بعد گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

اپرچترال میں بارشوں سے گلیشیئر پھٹنے اور سیلابی ریلوں سے تباہی مچ گئی، جس کے بعد بحالی کا کام جاری ہے، ایک ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ بونی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔مسلسل بارشوں کے باعث شاہراہ کاغان مہانڈری کے مقام پر بند ہے، سیاحوں کی ناران اور کاغان آمد پر پابندی لگادی گئی جبکہ دریائے کنار میں بننے والی جھیل میں کئی ہوٹل بھی ڈوب گئے۔بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی ہے جبکہ چترال میں ایک ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، دریائے ناڑی، تلی ندی، لہڑی ندی میں سیلابی کیفیت ہے۔سبی، اوستہ محمد، جھل مگسی، نصیرآباد اور بولان،جعفرآباد، ڈیرہ اللہ یار میں متاثرہ علاقوں سے تاحال پانی نہیں نکالا جاسکا۔ضلع حب اور لسبیلہ میں سیلابی ریلوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، زیارت شہر و ملحقہ علاقوں میں سیلابی ریلیگھروں میں داخل ہوگئے جبکہ چینہ مارکیٹ میں ایک میڈیکل اسٹور سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔

بلوچستان میں 20 جولائی سے اب تک آسمانی بجلی گرنے اور دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں مویشی مرگئے اور کئی ایکڑ پر فصل تباہ ہوگئی۔ایبٹ آباد شہر سمیت گردونواح میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم خوش گوار ہو گیا جبکہ شدید بارش کے باعث پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

بارش سے شاہراہِ ریشم سمیت دیگر سڑکیں زیر آب تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی جبکہ ٹی ایم اے اور کینٹ بورڈ کی جانب سے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر آ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اگلے 2 دن وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں گہرے بادلوں کا بسیرا ہے، جہاں ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں صبح کے وقت درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ا?ج درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے۔کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے 12 اگست سے سندھ بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بلوچستان مزید بارش ہوگی۔