Tag Archives: منکی پاکس

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے خوفزدہ شہریوں کیلیے پیغام جاری کردیا



برلن(خلیج نیوز)عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے خوفزدہ ہونے والے دنیا بھر کے شہریوں کیلیے پیغام جاری کردیا۔عالمی ادارہ صحت یورپ کے ریجنل ڈائریکٹر ہانس کلوج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کیا کہ منکی پاکس بھی کورونا کی طرح متعدی اور جان لیوا ہے۔انہوں نے کہا کہ منکی پاکس کی چاہیے پرانی قسم ہو یا نئی قسم اسے کورونا سے جوڑنا کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے کیونکہ اس کے پھیلائو کو روکنے کے حوالے سے حکام کو علم ہے جبکہ کورونا میں ایسا نہیں تھا اور وہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس تھا۔ہانس نے لوگوں کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ منکی پاکس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم ملک کو منکی پاکس سے نمٹ سکتے ہیں اور اس وقت کرنے کا ضروری کام یہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا ہم عالمی سطح پر ایم پاکس کو ختم کرنے کیلیے اقدامات کریں یا پھر گھبراہٹ اور نظر انداز کر کے ایک نئے دور میں داخل ہوں جس کے تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں، ہمیں ملکر دیکھنا ہوگا کہ آئندہ سالوں میں اس کا پھیلا روکنے کیلیے کیا اقدامات کرسکتے ہیں اور دنیا کیلیے شاید یہ ایک امتحان ہو۔

پاکستان میں رواں سال منکی پاکس کے 3 کیسز سامنے آگئے



اسلام آباد (خلیج نیوز)پاکستان میں رواں سال منکی پاکس کیسز کی تعداد 3ہوگئی۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی نے خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے 3 مصدقہ کیسز کی تصدیق کردی۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کے 3کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں جس میں سے ایک کیس اس ہفتے کنفرم ہوا ہے جبکہ دو پہلے کے ہیں۔ارشاد روغانی نے بتایا کہ منکی پاکس کے مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈز بنائے جارہے ہیں جبکہ ائیرپورٹ سمیت بین الاقوامی بارڈز پر ہیلتھ کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور کوویڈ کی ٹیموں کو ان مقامات پر فعال کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک سے آنیوالے تمام مشتبہ مسافروں کی تشخیص کی جارہی ہے جس سے یہ واضح ہوا ہے کہ ہمارا اپنا کوئی کیس نہیں، سارے کیسز خلیج ممالک سے آرہے ہیں۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت نے ایمرجنسی بھی ڈکلئیر کی ہوئی ہے جبکہ ہم پہلے ہی عوام اور طبی عملے کیلئے ایڈوائزری جاری کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ایم پاکس وبا کے سد باب کیلئے اس کی سرویلنس اور انسدادی اقدامات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

دنیا بھر میں منکی پاکس اور زیکا وائرس کا پھیلاؤ، پاکستان آنیوالوں کی نگرانی کی ہدایات جاری



اسلام آباد (خلیج نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے دنیا بھر میں منکی پاکس کے بڑھتے کیسز اوربھارت میں زیکا وائرس کاپھیلاؤکے بعد بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ جاری کردیا۔این سی او سی حکام نے کہا کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی نگرانی کی جائے، منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو خصوصی وارڈز میں قرنطینہ کیا جائے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 9 کیس سامنے آئے اور ایک ہلاکت ہو چکی، پاکستان میں منکی پاکس کے سارے مریض عرب ممالک سے آئے تاہم ملک میں منکی پاکس کی بیماری مقامی طور پر موجود نہیں۔این سی او سی کے مطابق بھارتی شہر پونے میں زیکا وائرس کے 80 سے زائد کیس اورکئی ہلاکتیں ہوچکیں جبکہ پاکستان میں زیکا وائرس پھیلانے والا مچھر موجود ہے، آغا خان یونیورسٹی کے مطابق 2021 اور 2022 میں کراچی میں زیکا وائرس کی موجودگی کنفرم ہوئی۔