Tag Archives: منظوری

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دیدی



اسلام آباد(خلیج نیوز)وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی۔منگل کووزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آپریشن عزم استحکام کیلئے20 ارب روپے کی منظوری دے دی، اقتصادی رابطہ کمیٹی سے بھی 20 ارب روپے کی منظوری لی جا چکی ہے، انسداد دہشتگردی کیلئے وفاقی کابینہ اپنی مسلح افواج کی مدد کرے گی۔وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کی مد میں ایف سی بلوچستان کیلئے ایک ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ نے اپنے اخراجات کم کرنے اور کفایت شعاری کا بھی فیصلہ کیا۔وفاقی حکومت میں رائٹ سائزنگ کمیٹی پہلے مرحلے کی سفارشات پیش کی گئیں جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔کابینہ اجلاس میں سی سی ایل سی اور ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے22 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ کو پی ڈبلیو ڈی کے سٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بیرون ملک کنونشن ریکوری آف میٹیننس سے متعلق ایجنڈا آئٹم کا بھی جا ئزہ لیا گیا۔

تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی



اسلام آباد (خلیج نیوز)پاکستان نے تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تاجکستان کو چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر برآمد کی جائے گی، چینی کی ریٹیل قیمت کو برآمد سے الگ کرنے کا ملز ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ملز مالکان گنے کے باقی کاشت کاروں کو بقایا جات جلد ادا کریں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت چینی کا 28 لاکھ میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ چینی کی ریٹیل قیمت کو کنٹرول کرے گی۔

وزیراعظم نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دیدی



اسلام آباد( خلیج نیوز) وفاقی حکومت نے عیدالفظر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دے دی، عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل بروز بدھ سے 13 اپریل بروز ہفتے تک ہوں گی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔