Tag Archives: منظر عام

سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے ایک اور مبینہ اغوا کا واقعہ منظر عام پر آگیا



کراچی(خلیج نیوز) سی ٹی ڈی کی کالی بھیڑوں کی جانب سے ایک اور مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایک اور شہری عاطف اسلم کو 30 مارچ کو گلشن اقبال میں چائے کے ہوٹل سے شارٹ ٹرم اغوا کیا اور محمودآباد لے جاکر اے ٹی ایم سے 2 لاکھ کیش نکلوائے اور تین لاکھ کا وعدہ لے کر چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی جانب سے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ایسٹ کو درخواست دی گئی ہے جس کے مطابق وہ اسٹوڈنٹ ویزے کا کام کرتا ہے 30 مارچ کو یونیورسٹی روڈ سے پولیس موبائل میں سادہ لباس اہلکار اسے ہوٹل سے اس کی گاڑی سمیت اپنے ہمراہ لے کر گئے۔

عاطف نے بتایا کہ نامعلوم مقام پر چار گھنٹے تک تشدد کیا جاتا رہا، رہائی کے لئے 15 لاکھ روپے سے ڈیل شروع ہوکر 5 لاکھ روپے میں ختم ہوئی، کارٹریکر سے معلوم ہوا کہ مجھے سی ٹی ڈی سول لائن لے کر جایا گیا۔درخواست گزار نے کہا کہ اہلکاروں نے دو لاکھ اے ٹی ایم سے لیے باقی 3 لاکھ کی رقم لینے کے لئے سہیل نامی شخص نے شہری کو فون کیا، رقم سی ٹی ڈی سول لائن پہنچانے کے احکامات دئیے اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ متاثرہ شہری عاطف اسلم کی جانب سے پولیس کے اعلی افسران کو درخواست اور تمام تر معلومات فراہم کردی گئی۔

خلائی مشاہدے کے لیے بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا کیمرا منظر عام پرا گیا



کیلیفورنیا(خلیج نیوز)دو دہائیوں کی ان تھک محنت کے بعد سائنس دانوں اور انجینئروں نے بالآخر لیگیسی سروے آف اسپیس اینڈ ٹائم (ایل ایس ایس ٹی)کیمرا بنا لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق رات کے بدلتے آسمان، ملکی وے کہکشاں اور ہمارے نظام شمسی کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے کیلیفورنیا کی مقامی لیبارٹری ایس ایل اے سی کی ٹیم نے دیگر سائنس دانوں کے ساتھ مل کر فلکیات کے شعبے میں اب تک کا سب سے بڑا کیمرا بنایا ۔ویرا سی روبن آبزرویٹری میں مرکزی حیثیت رکھنے والا 3200 میگا پکسل کا یہ کیمرا محققین کو کائنات کے تفصیلی مشاہدات کرنے میں مدد دے گا جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

10 سال سے زائد کے عرصے میں یہ مشاہدہ گاہ سدرن نائٹ اسکائی سے اتنی بڑی مقدار میں دیٹا اخذ کر لے گی جس کی مدد سے محققین کائنات کے متعلق نئی معلومات کی کھوج لگا سکیں گے۔حاصل کیا گیا ڈیٹا محققین کو ڈارک انرجی (جو کائنات کے پھیلا کو بڑھا رہی ہے)سمجھنے میں اور ڈارک میٹر نامی پر اسرار شے کی تلاش میں مدد دے گا۔اس کیمرے کا سائز تقریبا ایک کار کے برابر ہے اور یہ 3000 کلوگرام کے قریب وزن رکھتا ہے۔ اس کا سامنے کا لینس 5 فٹ سے قطر سے بڑا ہے جو کہ اس مقصد کے لیے بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا لینس ہے۔