Tag Archives: ملک

فیصلہ سازوں کو ملک کی فکر نہیں، خفیہ اداروں کو پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا گیا، عمران خان



راولپنڈی(خلیج نیوز)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصا ف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ فیصلہ سازوں کو ملک کی فکر نہیں، خفیہ اداروں کو ہماری جماعت ختم کرنے پر لگا دیا گیا ہے۔اڈیالہ جیل میں اپنے اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں صوبائیت کا بہت بڑا خطرہ ہے، بلوچستان دہشت گردی پر پنجاب میں احتجاج کروایا گیا۔انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتیں عوام کو اکٹھا کر سکتی ہیں، فوج نہیں، اگر ایسا ہوتا تو مشرقی پاکستان نہ ٹوٹتا، پی ٹی آئی ملک کی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں موجود ہے، ہم عوام کو متحد کر سکتے ہیں، فیڈرل پارٹی صرف پاکستان تحریک انصاف ہے، باقی ریجنل پارٹیاں ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اگر بوٹ کو عزت نہ دیں تو ختم ہو جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ جو یہ فیصلے کر رہے ہیں انہیں ملک کی فکر نہیں، مجھے ملک کے لیے جو سب سے بڑا چیلنج نظر ارہا ہے وہ معیشت ہے، پہلے سنا تھا 50 سال میں سب سے کم سرمایہ کاری ملک میں آئی، اب پتا چلا ہے کہ اس سال تاریخ کی سب سے کم سرمایہ کاری ملک میں آئی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکمران پہلے ہم پر ڈال رہے تھے کہ دہشت گردی ہمارے سیٹلمنٹ پلان کی وجہ سے ہو رہی ہے، اب کہہ رہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) دہشت، کچے کی دہشت گردی، بلوچستان میں دہشت گردی اور بڑھتے جرائم میں کون ملک میں سرمایہ کاری کرے گا۔عمران خان نے کہا کہ ملکی امدن نہیں ہے قرض بڑھ رہے ہیں ملک تباہی کی جانب جا رہا ہے، دوسری جانب دہشت گردی بڑھ رہی ہے، بلوچستان کے جو اس وقت حالات ہیں ہماری کوشش ہونی چاہیے بلوچوں کو ساتھ لے کر چلیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فراڈ الیکشن کی وجہ سے ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں، خفیہ اداروں کو پی ٹی ائی ختم کرنے پر لگا دیا گیا ہے، جو یہ فیصلے کر رہے ہیں، انہیں ملک کی فکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنے پر کارکنان میں غصہ ہے، برا بھلا کہہ رہے ہیں، ملک کی واحد فیڈرل پارٹی کو کمزور کیا جا رہا ہے، باقی جماعتیں جلسے کر رہی ہیں ہمیں ایک بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا، دینی جماعتوں کے احتجاج اور کرکٹ میچ کی وجہ سے جلسہ ملتوی کیا، ملک میں انتشار نہ پھیلے یہ سوچ کر جلسہ ملتوی کیا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی میں لڑائی ختم نہیں ہو رہی ہے، برے وقت میں جو پارٹی چھوڑ کر گئے، ان کے لیے پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ مجھے پتا ہے برے وقت میں کون سے لوگ چھوڑ کر گئے، بہت کم ایسے لوگ ہیں جنہوں نے بہت مشکل وقت میں پارٹی کو مجبوری میں چھوڑا، جو اچھے وقت میں فل ٹائم چارلز تھے، برے وقت میں پارٹی چھوڑ گئے، ان کے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں۔عمران خان نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لیتا جو سیدھا سادا پارٹی کو چھوڑ کر گئے ہیں ان کو واپس نہیں لوں گا، جنہوں نے مشکل وقت گزارا اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، وہ تسلی رکھیں، وہ تمام لوگ جو سخت حالات میں انڈر گراؤنڈ چلے گئے سختیاں اور تشدد برداشت کیا ان کیلئے بہتر فیصلہ ہو گا۔میڈیا ٹاک کے دوران صحافیوں کے سوال کر نے پر ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل نے میڈیا نمائندوں کو سوال کرنے سے روکا، بانی پی ٹی آئی کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کو منع کرنے کے باوجود جیل انتظامیہ نے صحافیوں کو سوالات کی اجازت نہ دی، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی کو جواب دیا کہ عدالتی حکم ہے کہ آپ پریس کانفرنس اور میڈیا سوال نہیں کر سکتے، جس پر عمران خان نے کہا کہ فیئر ٹرائل میرا حق ہے اور یہاں فیئر ٹرائل کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنے حالات خراب ہو رہے ہیں، اتنی سختیاں بڑھائی جارہی ہیں، پارٹی لیڈرز اور وکلا سے ملنے نہیں دیا جاتا، تیسرا ہفتہ ہے بچوں سے بھی فون پر بات نہیں کروائی جارہی۔

ملک کے تین بڑے آبی ذخائر تربیلا، منگلا اور چشمہ میں مجموعی طور پر11.5ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب



لاہور ( خلیج نیوز) ملک کے تین بڑے آبی ذخائر تربیلا، منگلا اورچشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ11.506ملین ایکڑفٹ ہے، جو گذشتہ 5برس میں آج کے دن کی اوسط دستیابی یعنی 11.267ملین ایکڑ فٹ کے مقابلے میں 2فی صد زیادہ ہے۔تربیلا ڈیم19اگست کو اپنی پوری صلاحیت1550فٹ تک بھرچکا ہے۔تربیلا کے آبی ذخیرہ میں پانی کا یہ لیول تاحال برقرار ہے، اسی طرح چشمہ کے آبی ذخیرے میں بھی پانی کی سطح648.50فٹ ہے، جواپنی انتہائی صلاحیت یعنی649فٹ کے نزدیک ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1217.90فٹ ہے۔ جو گزشتہ 5برس کی اوسط1217.45کی نسبت تھوڑی زیادہ ہے۔منگلا ڈیم میں 5.455ملین ایکڑ فٹ پانی موجود ہے، جبکہ گزشتہ 5برس میں آج ہی کے دن پانی کی اوسط دستیابی 5.423ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کی گئی۔

منگلاڈیم میں پانی کی موجودہ صورتحال دریائے جہلم میں رواں موسم کے دوران پانی کے بہائوکی عکاس ہے۔ملک کے جنوبی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کے ساتھ سا تھ دریائے سندھ اور کابل کے بہا میں بہتری کے باعث آبپاشی کے لیے پانی کی کم طلب ہونے پر منگلا ڈیم کی سطح میں مزید بہتری کی توقع ہے۔ اگر دریائے جہلم میں پانی کی آمد کا موجودہ رجحان اور ارسا کی جانب سے منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 10ستمبر تک جاری رہتا ہے تو منگلا جھیل میں پانی کی سطح1222فٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔اگر دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بہتری رہے اور منگلا ڈیم کے کیچ منٹ ایریا میں بارشیں ہوں تو منگلا کے آبی ذخیرہ میں پانی کی دستیابی مزید بہتر ہو سکتی ہے۔

ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 2ماہ میں 245افراد جاں بحق



اسلام آباد(خلیج نیوز)ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے 2ماہ کے دوران 245افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں دو ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں کے نقصانات پر رپورٹ جاری کردی۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے 27اگست تک سیلاب اور بارشوں سے 245افراد جاں بحق ہوئے، سب سے زیادہ 92لوگ پنجاب میں جاں بحق ہوئے۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 74،سندھ میں 47، بلوچستان میں 22، کشمیر میں 6اور گلگت بلتستان میں 4لوگ جاںبحق ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جاںبحق ہونے والوں میں 121بچے اور 48خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 446شہری سیلاب اور بارشوں کے دوران حادثات میں زخمی ہوئے، جن میں سے 158 مرد، 107 خواتین اور 181 بچے شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 1002 مکانات مکمل اور 3475 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے، 8 اسکولوں،35 پلوں اور ریلوے ٹریکس کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سیلاب اور بارشوں سے 609 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سبی سے ہرنائی سیکشن کے ٹریک کو نقصان پہنچا جس کی بحالی پر کام جاری ہے اور یہ دس ستمبر تک مکمل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کول پر اور ڈوزان کے درمیان ریلوے پل کو بھی شدید بارشوں نے نقصان پہنچایا۔

ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے اہم پیشرفت



لاہور( خلیج نیوز)ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اورآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے تیزی سے اقدامات جاری ہیں۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے 29 جون کو رحیم یارخان میں گیس کے ذخائر کی نشاندہی کی تھی اسی طرح ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ تیل وگیس کی تلاش و پیداواری کمپنی ہے جس کی تلاش کی کامیابی کا تناسب 70فیصد ہے۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کی یہ دریافت ایسٹ بلاک میں لگاتار دوسری اہم کامیابی ہے جبکہ ضلع چاغی میں گیس کی دریافت بھی اس کا سنہری باب ہے، گیس کے یہ ذخائرپنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں تقریبا دو ہزارمیٹرکی گہرائی میں پائے گئے ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق ایسے منصوبے نہ صرف ملکی معیشت کومضبوط کریں گے بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں مددگار ثابت ہونگے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوششوں کے ذریعے محفوظ اور مضبوط پاکستان کے قیام کے عزم کا ثبوت دیا ہے۔

ملک میں مون سون کا نیا سسٹم داخل، موسلادھار بارش کی پیشگوئی



کراچی (خلیج نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی میں (آج) ہفتہ اور (کل)اتوار کو موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون ہوائیں (آج) ہفتہ سے شہر پر اثر انداز ہو سکتی ہیں جس کے سبب ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں موسلادھار بارش توقع کی جارہی ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس سے پنجاب میں ملتان، نارووال، شکر گڑھ اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کا اسپیل25اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، مون سون ہوائوں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہونے سے 19اگست تک کراچی، گھوٹکی، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ کاغان اور دیامر میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔سندھ میں لاڑکانہ، دادو، نوابشاہ اور خیرپور میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، مورو دادو پل کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، 105دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا، 20رابطہ سڑکیں زیرآب آنے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ تل اور کپاس سمیت کئی ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں۔بلوچستان کے ضلع کوہلو، ہرنائی، سبی، بولان، جھل مگسی اور نصیر آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، کوہلو سبی شاہراہ مختلف مقامات پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے،کوہلو میں مکانات کی چھتیں گرنے سے 2بچے زخمی ہوگئے۔

ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے 93 بچوں سمیت 182 افراد جاں بحق



اسلام آباد (خلیج نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 93 بچوں سمیت 182 افراد جاں بحق ہوئے ۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے 14 اگست تک 182 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 93 بچے، 59 مرد، 30 خواتین شامل ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 65 اموات رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 62، سندھ میں 31 اموات ہوئیں، بلوچستان میں 15، کشمیر میں 5، گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں کے دوران 321 افراد زخمی بھی ہوئے، بارشوں کے باعث 628 گھروں کو مکمل، 1335 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آٹھ سکول، 30 پل بھی بارشوں کی نظر ہوئے، 321 مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لوگوں کی امید ختم ہورہی ہے، یہ لوگ ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں، شبلی فراز



راولپنڈی (خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نئے ضابطے اور نئے لوگ سیاسی ماحول کو خراب کررہے ہیں اور یہ لوگ ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں، اگر ایسی صورتحال ہے تو پھر ہمیں پارلیمنٹ میں بھی سیاسی گفتگو نہ کرنے دی جائے بلکہ ہم روز موسم کی صورتحال اور ایک دوسروں کے لباس پر گفتگو کرنا شروع کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت مضحکہ خیز بات ہے کہ نئے ضابطے اور نئے لوگ سیاسی ماحول کو خراب کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک آج تباہی کی جانب گامزن ہے، آپ لاکھ تقریریں کریں، لاکھ امیدیں دلائیں لیکن حقیقت میں پاکستان کے عوام اور ان کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ جو ہورہا ہے، ایسے یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوںنے کہاکہ یہ سیاسی عدم استحکام نہیں ختم ہوسکتا، یہ معیشت نہیں ٹھیک ہوسکتی، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں، آپ ان کے لیے امید بھی ختم کررہے ہیں، آج جو ہمارے ساتھ ہوا ہے، اس سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ جو بھی اہل اقتدار ہیں وہ نہیں چاہتے ہیں عوام اور اس ملک کا ایک روشن مستقبل ہو، وہ زور زبردستی سے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں،شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنی سیاست کی ہے، آج کی طے شدہ ملاقات میں یہ شرط عائد کرنا کہ آپ لوگ عمران خان کے ساتھ سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے، یہ ناقابل قبول ہے ہم اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے اور عدالتوں میں بھی جائیں گے۔

ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروسز متاثر، موبائل کمپنیز نے ملبہ پی ٹی اے پر ڈال دیا



کراچی(خلیج نیوز)ملک بھرمیں گزشتہ چند روز سے انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر ہونے سے صارفین کو دشواری کا سامنا ہے، متعدد مرتبہ آڈیو میسجز تک ڈائون لوڈ نہیں ہورہے۔ حکام موبائل کمپینز کے مطابق سوشل میڈیا سروسز میں خلل موبائل کمپنیز کا مسئلہ نہیں جبکہ پی ٹی اے معاملے پر کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہے۔حکام موبائل کمپنیز کے مطابق سوشل میڈیا سروسزمیں خلل میں موبائل کمپنیزکا ایشونہیں ہے ادھر پی ٹی اے بھی معاملے پرکسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہے۔دستاویز کے مطابق حکومت نے تمام سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کیلئے کام شروع کردیا، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد باقاعدہ کیٹگریزوائزریگولیٹ کیا جائے گا، نئے ریگولیشن کے تحت کمپنیاں ملک کے اندرڈیٹا محفوظ بنائیں گے۔دستاویز کے مطاب ق باوقت ضرورت لائسنس ہولڈرلوکیشن اورعام معلومات فراہم کرنیکی پابند ہونگی۔ حکام کے مطابق فائروال پربھی کام جاری ہونے سے سروسزمیں خلل ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروسزاپیلکیشن میں مسائل 30 اگست تک درپیش رہیں گے۔

ملک کا نام ارشد ندیم نے روشن کیا اور کریڈٹ لینے سیاسی اداکار پہنچ گئے، بیرسٹر سیف



پشاور (خلیج نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کا نام ارشد ندیم نے روشن کیا اور کریڈٹ لینے سیاسی اداکار پہنچ گئے۔بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے اولمپکس تیاری کے لیے ارشد ندیم کو ایک روپیہ نہیں دیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ نوجوان ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں بشرطیکہ حکمران مخلص ہوں۔