لاہور ( خلیج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے کیس کی تفتیش مکمل ہوگئی جبکہ شوٹر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔جائے وقوعہ پر لوگوں کی موجودگی اور فارنگ سے متعلق سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں، پولیس تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ جائے و قوعہ پر ملزم سجاد، شاہد اور نوازش پہنچے، ڈاکٹرشاہد صدیق پرفائرنگ ملزم نوازش نے کی۔پولیس ذرائع نے کہا کہ سجاد اور شاہد نے ڈاکٹر شاہد صدیق کی نشاندہی کی تھی اور وہ موقع واردات پرموجود رہے، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اور تھانہ کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے ملزمان عبدالقیوم، نوازش، سجاد اور شاہد کو گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق سجاد اور شاہد سگے بھائی جبکہ ملزم شہریار سجاد کا بیٹا ہے، گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، ملزم نوازش سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے و قوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی قبضہ میں لے لی تھی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل عمران کشور نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان پیش کرکے قرار واقعہ سزا دلوائی جائے گی۔یاد رہے کہ 2اگست کو لاہور میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق جاں بحق ہوگئے تھے۔
Tag Archives: ملزمان
دریائے راوی سے نایاب کچھووں کا شکار کرنیوالے ملزمان گرفتار، 10 کچھوے برآمد
لاہور (خلیج نیوز)اسپیشل وائلڈ لائف اسکواڈ پنجاب نے دریائے راوی سے نایاب کچھووں کا شکار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات مدثر ریاض کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے 7 کچھوے زندہ جبکہ 3 مردہ حالت میں ملے۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ بھی کی گئی۔ ملزمان سے پستول ، گولیاں، جال، کلہاڑی، ٹوکہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ کامیاب کارروائی پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے محکمہ جنگلی حیات کے عملے اور افسران کو سراہا۔