Tag Archives: مقدمات

9 مئی کے 4 مقدمات، علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور



فیصل آباد (خلیج نیوز)فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔وزیرِ اعلیٰ کے پی 9 مئی کے مقدمات میں فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 4 مقدمات میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے انہیں کو 12 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور 9 مئی کے واقعات کے 4 مقدمات میں نامزد ہیں۔

بشریٰ بی بی 9مئی مقدمات میں قصور وار قرار



راولپنڈی(خلیج نیوز)تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو پولیس نے 9مئی مقدمات میں قصوروار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے 12مقدمات میں بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کیلئے درخواست دے دی جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس درخواست پر بشریٰ بی بی کو (آج)ہفتہ کو طلب کرلیا۔عدالت نے نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم کو بشریٰ بی بی کوآج ہفتہ صبح 8بجے عدالت پیش حکم دیا۔ جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے عدالت (آج)ہفتہ کو فیصلہ کرے گی۔پولیس کے مطابق بشریٰ بی بی سے سانحہ نو مئی کیسوں میں ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے جس میں وہ قصور پائی گئی، بارہ تھانوں کی پولیس کی درخواستوں کی سماعت عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

بشریٰ بی بی کو تحریک انصاف منحرف راہنماں صداقت عباسی ، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کے بیانات پر ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔عدالت نے پولیس سے ابتدائی تفتیش رپورٹ اور ملزمہ کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مانگ لیے، بشریٰ بی بی کو جی ایچ کیو ، گیٹ 4 ،ارمی میوزیم پر حملہ کیسوں میں نامزد کیا گیا۔ پولیس نے بشری بی بی کو مری روڈ حساس ادارے کے دفتر پر حملے، میٹرو اسٹیشن جلانے، صدر میں حساس عمارت جلانے کیس میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کو مری روڈ، ٹیکسلا، حضرو اٹک میں میں بھی گھیرائو جلا ئوتوڑ پھوڑ کیسوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

جتنے مقدمات بنانے ہیں بنالیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی



راولپنڈی (خلیج نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ میں صرف اور صرف پاکستان کیلیے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں، جتنے مقدمات بنانے ہیں بنالیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں پی ٹی آئی والے سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا، یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، 9 مئی پر صرف انصاف چاہتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو ورغلاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کردے، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا، شناخت نہیں بتا سکتا ورنہ ڈالا پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانیں گے، مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔عمران خان نے کہا کہ جیل سے پیشگوئی کر رہا ہوں حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، حکومت دلدل میں پھنستی جا رہی ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی، میرے پاس بہت وقت ہے ان کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔