اسلام آباد(خلیج نیوز) مسجد نبوی کے امام فضیلة الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی سفیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا، مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر مملکت، وزیراعظم و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ ان کی جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
Tag Archives: مسجد نبوی
مسجد نبوی کے بڑے ا مام صلاح بن محمد البدیرجامعہ اشرفیہ لاہور میں 13اگست کو نمازِ عشا پڑھائیں گے
لاہور (خلیج نیوزmasjod)مسجد نبوی شریف کے بڑے امام فضیل الشیخ صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران 13اگست بروز منگل جامعہ اشرفیہ لاہور میں تشریف لائیں گے اور نماز عشا پڑھائیں گے ان کے ہمراہ سعودی عرب کے سفیر فضیل الشیخ نواف سعیدالمالکی حفظہ اللہ اور رابطہ عالم اسلامی کے مدیر فضیل الشیخ سعدمسعودالحارثی حفظہ اللہ اور دیگرشخصیات بھی ہونگی، اس سے قبل امام کعبہ فضیل الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس حفظہ اللہ سمیت دیگر آئمہ حرمین شریفین بھی جامعہ اشرفیہ لاہور میں تشریف لاچکے ہیں،امام مسجد نبوی فضیل الشیخ صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ کی جامعہ اشرفیہ لاہور میں آمد کے سلسلہ میں ایک اہم انتظامی ومشاورتی اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور کے ناظم شعبہ نشرواشاعت اورڈاریکٹر تعلقات عامہ وامورخارجہ مولانا حافظ اسعد عبید کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں نائب مہتمم و استاذالحدیث مولانا حافظ زبیر حسن،مولانا اویس ارشد،مولانا سعد بن اسعد، مولانا سمیع اللہ حقانی،خرم حنیف،مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مولانا قاری توصیف عباسی، بشیر احمد اورمولانا محمد عمران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں امام مسجد نبوی شریف فضیلالشیخ صلاح بن محمد البدیر مدظلہ کی جامعہ اشرفیہ لاہور میں آمد کے موقعہ پر ان کے شایان شان فقید المثال استقبال اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی مشاورت اورغور و خوض کرتے ہوئے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور اہم فیصلے کیے گئے اس موقعہ پر مولانا حافظ اسعد عبید اور مولانا زبیر حسن نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام مسجد نبوی شریف کی پاکستان اور بالخصوص جامعہ اشرفیہ لاہور میں آمد خیر و برکت کا باعث ہوگی،اس سے ملکی حالات پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستان و سعودی عرب کی بے مثال دوستی و تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
جمع الوداع پر مسجد حرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں افراد کی آمد، بہترین انتظامات
مکہ مکرمہ(خلیج نیوز)مسجد نبوی ۖاور مسجد نبویۖ کے مذہبی امور کی صدارت عمومی نے کہا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے چوتھے اور آخری جمعہ کے لیے نظام کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔ ماہ صیام کے آخری عشرہ میں نمازیوں اور زائرین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے اور عبادت کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبویۖ اور مسجد نبوی ۖکے امور کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا رمضان کے آخری جمعہ کے لیے صدارت عمومی کے منصوبے کی کامیابی پر اللہ کا شکر کرتے ہیں۔ خادم حرمین شریفین کی توجہ سے زائرین کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔بنائے گئے منصوبوں میں عبادت کو آسانی کے ساتھ انجام دینے کے خواہش مند افراد کو سہولیات فراہم کرنے کو شامل کیا گیا ہے۔ آخری جمعہ کے لیے عقیدت کا ماحول بنانا اور حرمین شریفین میں جانے والوں کے تجربے کو تقویت بخشنا بھی مقصد تھا۔
لوگوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کی یہ کامیابی شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی، پیمائش اور کارکردگی کے اشاریوں کو ایڈجسٹ کرنے کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔مسجد حرام اور مسجد نبویۖ میں لاکھوں نمازیوں اور زائرین کی آمد کا مشاہدہ کیا گیا۔ رمضان کے آخری جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ مذہبی خدمات کے مربوط نظام کے درمیان عبادات کو شرعی تقاضوں کے مطابق ادا کرنے کا ماحول فراہم کیا گیا تھا۔اس حوالے سے مسجد نبوی ۖکے امور کی انتظامیہ نے بتایا کہ رمضان المبارک 1445 ہجری کے بابرکت مہینے کے پہلے دو عشروں کے دوران مسجد نبوی میں 20 ملین سے زیادہ نمازیوں نے شرکت کی۔ روضہ مبارک ۖکی زیارت کرنے اور سلام پیش کرنے والوں کی تعداد 16 ملین سے زیادہ رہی۔
رمضان میں مسجد نبویۖ آنے والے زائرین کی تعداد کروڑوں میں پہنچ گئی
مدینہ منورہ(خلیج نیوز)رمضان کے پہلے دو عشروں کے دوران مسجد نبوی ۖ آنے والے زائرین کی تعداد 2 کروڑ سے زائد رہی۔عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبویۖکی انتظامیہ نے بتایاکہ 20 رمضان سے اب تک روضہ رسول ۖ پر حاضری دینے والوں کی تعداد 16 لاکھ 43 ہزار 288 رہی جبکہ ریاض الجنہ کیلئے 3 لاکھ 58 ہزار 632 مرد اور 2 لاکھ 96 ہزار 595 خواتین کو پرمٹ جاری کیے گئے۔ 27 ویں شب کے موقع پر مسجد الحرام کے دالان، تہہ خانے، چھت، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور دور دور تک سڑکیں نمازیوں سے بھری رہیں۔مسجد الحرام جانے والے راستوں اور اطراف میں ٹریفک پولیس اہلکار اور کراڈ کنٹرول ٹاسک فورس کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ لوگ منظم طریقے سے مسجد الحرام میں داخل ہوسکیں۔