لاہور( خلیج نیوز) محکمہ خزانہ نے اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کردیا ۔محکمہ خزانہ نے تحصیل ،ضلع اور دیہی علاقوں کے ڈاکٹروں اور ہیلتھ سٹاف کی تنخواہوں اور ان کے آپریشنل اخراجات کے لئے 9 ارب روپے جاری کر دئیے ہیں، یہ بجٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو جاری کیا گیا ۔ محکمہ خزانہ نے سکول اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں 36 ارب روپے جاری کئے، سکولوں کو آپریشنل اخراجات کا بھی بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔
Tag Archives: محکمہ خزانہ
طلبہ کو مفت کتابوں کی فراہمی ،محکمہ خزانہ نے 2ارب جاری کر دیئے
لاہور( خلیج نیوز)سرکاری سکولوں کے طلبہ کو مفت کتابوں کی فراہمی کے سلسلے میں محکمہ خزانہ نے 2ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔محکمہ خزانہ نے سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 4 ارب 50کروڑ روپے جاری کئے ۔ محکمہ خزانہ نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔ جن ایریاز میں بچے سکول نہیں جاتے ہیں وہاں پر بچوں کو مفت کتابیں دی جائیں گی۔