Tag Archives: لیڈر

خواتین حوصلہ کریں، اپنے لیڈر کو رہا کروانا ہے: عالیہ حمزہ



لاہور(خلیج نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ میری خواتین سے گزارش ہے کہ اب حوصلہ کریں، اب ہم نے اپنے لیڈر کو رہا کروانا ہے، جب بھی تحریک کا آغاز ہو گا خواتین کا ساتھ چاہیے ہو گا۔عالیہ حمزہ نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ میری اور میرے لیڈر کی کوشش پاکستان کی فلاح کے لیے ہے، آج کی خواتین مردوں سے زیادہ مضبوط ہیں، 16 مہینے سے میں گھر نہیں رہی، گھر سے باہر یا عدالتوں میں رہی ہوں، میرے لیڈر نے سکھایا ہے کہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی گھبرانا نہیں۔

عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ جس طرح ہمارے لیڈر کے ساتھ سلوک کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے، سابق وزیرِ اعظم کو ان کی سہولتیں سے محروم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل ہیں ایسے میں ان کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ آپ ہمارے نظریے کو ہماری سوچ کو قید نہیں کر سکتے، میں کسی ایک لمحے بھی نہیں گھبرائی، اب ایک ہی مقصد ہے کہ کس طرح اس ملک کو خوش حال پاکستان بنا سکتے ہیں، ایسا پاکستان جہاں احتجاج ہڑتالیں نہ ہوں، لوگوں کو ان کا حق ملے۔ان کا کہنا ہے کہ میں این اے 118 کی مقروض ہوں، میرے حلقے کے لوگوں نے مجھے جتوایا، میں جلد اپنے حلقے میں جاؤں گی اور سب کا شکریہ ادا کروں گی۔عالیہ حمزہ نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں جلسہ ہونے والا ہے، جب لاہور بدلتا ہے تو پورا پاکستان بدلتا ہے، جب مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا تب یہ لوگ پہلے ہی اپنے گھر میں جا چکے ہوں گے۔

عوام کو بتا دوں ہمارا لیڈر آپ کے لیے جیل کاٹ رہا ہے، عالیہ حمزہ



فیصل آباد (خلیج نیوز)سابقہ رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عوام کو بتا دوں ہمارا لیڈر آپ کے لیے جیل کاٹ رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث عالیہ حمزہ کی ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کر دی گئی۔عالیہ حمزہ اب 28 اگست کو دوبارہ انسداد دہشت گردی کی فیصل آباد عدالت میں پیش ہوں گی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد عالیہ حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بات کی۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ میرا لیڈر گولیاں کھا کر عوام کے لیے کھڑا ہے، دوسرے لیڈر بیماریوں کا مجموعہ تھے۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم لیڈر کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں۔