لاہور ( خلیج نیوز)لاہورپولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، لاہور پولیس نے منشیات کے ملزم کو جیل کی بجائے گھر بھیج دیا۔وحدت کالونی پولیس نے ملزم فضل الرحمن کومنشیات کے الزام میں گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، مقدمے کی تفتیش مسلم ٹائون انوسٹی گیشن سیل کے سب انسپکٹر جواد کے حوالے کی گئی، انسپکٹر جواد نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا لیکن سب انسپکٹر جواد نے اپنے ساتھی سب انسپکٹر ارسلان کے ساتھ ساباز ہوکر ملزم کوجیل کی بجائے گھر بھیج دیا۔جس کے بعد ایس ایس پی آفتاب پھلروان نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو چھوڑنے والے دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کروا دیا۔