Tag Archives: قیمتوں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے کمی کا امکان



اسلام آباد(خلیج نیوز)ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اگلے ماہ سے کمی کا امکان ہے۔حکومت اور صنعتی ذرائع کے مطابق حکومت یکم ستمبر 2024 سے 15 ستمبر تک پیٹرول کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 2.31 روپے فی لیٹر کمی کی رعایت فراہم کرے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل تیسری بار کمی ہوگی۔چونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ سے یکم ستمبر 2024 سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی یقینی ہے۔تاہم مہینے کا ا?غاز ہونے میں ابھی تین دن باقی ہیں اور اس دوران ان کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاو? قیمتوں میں معمولی تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے جو کہ اب تک متعلقہ حکام نے طے کی ہیں۔اسی طرح ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.96 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 260.96 روپے فی لیٹر سے 257.99 روپے اور ڈیزل کی موجودہ قیمت 266.07 روپے فی لیٹر سے 263.76 روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔

اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں طلب میں کمی کے باعث غیرمعمولی کمی



لاہور(خلیج نیوز)عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت اور تعمیراتی شعبہ میں طلب میں کمی کے باعث اسٹیل مصنوعات کی فی ٹن کی قیمت کم ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اسٹیل مصنوعات کی قیمت میں فی ٹن 45 ہزار روپے کمی ہوگئی ہے جس ایک بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت میں کمی ہے۔کولڈ رولڈ کوئل (سی آرسی)کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 500 روپے فی ٹن جبکہ ہاٹ ڈپڈ گیلو انائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی)کی نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 800 روپے فی ٹن ہوگئی ۔

مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان



کراچی (اخلیج نیوز)مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، یکم ستمبر سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لیٹر 5 تا 6 روپے تنزلی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمتیں ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 15 روز کے دوران 2 تا 2.30 ڈالر فی بیرل گری ہیں، حتمی شرح تبادلہ کا حساب کتاب لگانے اور موجودہ ٹیکس شرحوں پر پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے سے 5 روپے 50 پیسے تنزلی کا امکان ہے۔حکام نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ مین پیٹرول کی اوسط قیمت 82.50 ڈالر فی بیرل سے گر کر 80.40 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، اسی طرح ڈیزل 90.30 ڈالر فی بیرل کے مقابلے میں 88 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موجودہ پندرہ دن کے دوران پیٹرول پر درآمدی پریمیم تقریباً 50 سینٹس فی بیرل تنزلی کے بعد 8.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ ڈیزل کے لیے یہ 5 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے، ادھر کرنسی کی قدر میں 15 ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں 25 سینٹس بڑھی۔ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 260 روپے 96 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 266 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہے، 14 اگست سے نافذ العمل قیمتوں کے تعین کے آخری جائزے میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 8.47 روپے اور 6.70 روپے فی لیٹر کمی کر دی تھی۔

قیمتوں میں بڑی کمی،سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ



مکوآنہ (خلیج نیوز)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں قیمتوں میں بڑی کمی،سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ۔روز بجلی مہنگی ہونے اور سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باعث ملک میں سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان میں صارفین تیزی سے سولر بجلی کے نظام کی طرف راغب نظر آرہے ہیں اور صارفین کی تعداد 55 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ملک میں نیٹ میٹرنگ کا حجم 1735 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ نیٹ میٹر نگ بلنگ میکنزم ہے.جس کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو سولر یا ونڈ پاور کے ذریعے پیدا کردہ بجلی جو وہ گرڈ میں ڈالتے ہیں کیلئے کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ڈیڑھ کلو واٹ کے اس نظام میں شامل 580 واٹس کے 2 پینلز کی لاگت تو 1 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکر 48 ہزار روپے پر آگئی ہے.لیکن 185 ایمپئر کی بیٹری 8 ہزار روپے کے اضافے سے 43 ہزار جبکہ انورٹر کا ریٹ قلت کے باعث 10 ہزار روپے اضافے سے 45 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 20 ہزار روپے تک وائرنگ اور مزدوری کی مد میں خرچ ہوں گے۔

ایل این جی کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ



اسلام آباد(خلیج نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست کے لیے ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت میں 3.20 فیصد جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 2.97 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 13.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قمیت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے، جو جولائی میں 13.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی تھی۔

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی



پشاور(خلیج نیوز)سندھ سے گندم پہنچنے کے بعد پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتوں میں بڑ ی کمی،ہول سیل مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 5 سوروپے تک سستاہوگیا ۔آٹے کی قیمتوں میں کمی پرذخیرہ اندوز پریشان ۔ڈیلرز کے مطابق قیمتیں مزیدگرنے کاامکان ہے۔ پنجاب کے بعد پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتیں گرگئی ۔20کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5سوجبکہ 80کلوبوری کی قیمت میں 1ہزارروپے تک کمی ہوئی ۔قیمتوں میں کمی پر شہری خوش اور حکومت سے مزید کمی کامطالبہ کررہے ہیں۔ہول سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 20کلومکس آٹے کا تھیلا 5سو جبکہ فائن آٹا 3سوسے4سوروپے تک سستاہوگیا۔آٹاڈیلرزکے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے گندم سٹاک کیاہواتھا،جونئی گندم آنے کے بعد ان کیگلے پڑگیا۔آٹاڈیلرزکے مطابق بہت جلدمارکیٹ میں مزید نئی گندم آنے کے بعد 20کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار رورپے تک آنیکاامکان ہے۔