Tag Archives: فی لٹر’پٹرول

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32روپے فی لٹر’پٹرول کی قیمت میں 1.86روپے فی لیٹر کمی کا اعلان



اسلام آباد (خلیج نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 266.07روپے سے کم ہو کر 262.75روپے ہو گئی۔حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.86روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعدپٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10روپے ہوگئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعدمٹی کے تیل کی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے ہو گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیاہے۔