فیصل آباد (خلیج نیوز)سابقہ رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عوام کو بتا دوں ہمارا لیڈر آپ کے لیے جیل کاٹ رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث عالیہ حمزہ کی ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کر دی گئی۔عالیہ حمزہ اب 28 اگست کو دوبارہ انسداد دہشت گردی کی فیصل آباد عدالت میں پیش ہوں گی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد عالیہ حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بات کی۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ میرا لیڈر گولیاں کھا کر عوام کے لیے کھڑا ہے، دوسرے لیڈر بیماریوں کا مجموعہ تھے۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم لیڈر کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں۔