Tag Archives: عمر ایوب

انٹرنیٹ کا گلا گھونٹ دیا تاکہ بانی پی ٹی آئی کا نام نہ چلے،عمر ایوب



اسلام آباد (خلیج نیوز)قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کا گلا گھونٹ دیا تاکہ بانی پی ٹی آئی کا نام نہ چلے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سست انٹرنیٹ پر جواب دیا گیا کہ 28 اگست تک انٹرنیٹ اسپیڈ ٹھیک ہو جائے گی، آئی ٹی کمیٹی میں غلط بیانی کی گئی، اب بتایا جارہا ہے کہ انٹرنیٹ ویب سسٹم انسٹال کیا جا رہا ہے۔عمر ایوب نے بلوچستان کے حالات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں آپ کہتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، کوئٹہ پریس کلب میں پابندی کیوں لگائی گئی ہے، بلوچستان میں مایوسی پھیل رہی ہے جو کہ خوفناک بات ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کئی افسران نہیں آئے، افسران نے کہا کہ ہماری میٹنگ ہے، کیا یہ بہانے کریں گے، قومی اسمبلی کی رِٹ کو قائم کریں۔بعد ازاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے فلور پر یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے حق میں آواز بلند کی، بانی پی ٹی آئی کے جیل میں حقوق کا مسئلہ اٹھایا، آئی ٹی کے مسئلے پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دو ایکٹیوسٹس کو اٹھایا گیا، ان کے بارے میں بات کی، کے پی کے میں جو سیلاب آیا ہوا ہے اس پر بات کی، احسن اقبال نے ضروری مسائل پر بات نہیں کی، جب یہ لوگ جیل میں تھے وہاں بونے لگتے تھے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللّٰہ پر کیس بنایا تھا۔

عمر ایوب کا حکومت نے فوری نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کرنے کا مطالبہ



اسلام (خلیج نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت نے فوری نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس حوالے سے کوئی قانون سازی کی گئی تو شدید احتجاج کریں گے،کچے میں دہشت گرد کارروائیاں قابل مذمت ہیں، آئی جی پولیس پنجاب کو بر طرف کیا جائے ۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کو موجودہ صورت حال میں فوری طور پر نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کرنا چاہیے، اگر اس حوالے سے کوئی قانون سازی کی گئی تو شدید احتجاج کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے چیف جسٹس کی تقرری پر وزیر قانون سے صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کیا تو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے بتایا کہ موجودہ آئین و قانون کے مطابق ہائی کورٹس میں موجود سینئر ججز میں سے کسی کو جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس مقرر کرسکتی ہے، لاہور ہائی کورٹ کی جج صاحبہ پانچویں نمبر پر تھیں انہیں جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بنادیا۔وزیر قانون نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی کے تحت چیف جسٹس سپریم کورٹ کے تقرری سینئر موسٹ کو چیف جسٹس بنایا جاتا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے معاملے پر آئین کے مطابق ہی چلا جاسکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے حاجی امتیاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے اور انہیں اجلاس میں طلب کرنے پر سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی روایت ہے جس پر میں ایاز صادق کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔عمر ایوب نے پنجاب کے کچے کے علاقے میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئی جی پولیس پنجاب کو بر طرف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 8ستمبر کو ہر صورت دھوم دھام سے جلسہ کرے گی۔

فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، عمر ایوب



راولپنڈی (خلیج نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر جن افسران نے نقدی اٹھائی ان کا بھی کورٹ مارشل کیا جائے۔وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ خواجہ آصف کو کسی بات کا نہیں پتا، انہیں جی ایچ کیو کے پاس جانے نہیں دیا جاتا، خواجہ آصف برائے نام وزیر دفاع ہیں انہیں کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے۔

2024 الیکشن کا سال ہے، ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی’ عمر ایوب



لاہور (خلیج نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 2024الیکشن کا سال ہے، ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی،عمران خان 9مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیلئے کیس کریں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ فوج ،ایف سی اور انٹیلی جینس ایجنسیز ریاست کے اوزاراور ملازم ہیں،فوج اور اداروں کو اپنے دائرہ میں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے پاس جی تھری رائفل ،توپیں ، اور ٹینک ہیں اور ائیرفورس کے پاس ہوائی جہاز اور جی ایف 17ہیں۔ نیوی کے پاس سب میرین اور بریگیڈ اور جہاز ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 7کے مطابق ریاست مجلس شوری ہے۔

ریاست قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی اور ٹیکس عائد کرنے والے ادارے ہیں۔سیاستدان آئین کے مطابق سیاست کریں۔عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی خلا بنا رہی ہے،الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے۔ یہ الیکشن کا سال ہے۔ اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی ملک کو نکال سکتا ہے۔ یہ فارم 47کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی ہے۔ کل بجلی اڑھائی روپے یونٹ اضافہ ہوا ہے۔جس شخص کی تنخواہ بیس یا پچیس ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں آئی ایس پی آر کا ترجمان نہیں ہوں۔ نو مئی واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں۔ بانی پی ٹی آئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے۔ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی ہے۔2024الیکشن کا سال ہے ۔

9 مئی واقعات پی ٹی آئی کو ٹریپ کرنے کی سازش تھے، عمر ایوب



اسلام آباد(خلیج نیوز)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9مئی اور 18مارچ کے واقعات پی ٹی آئی کو ٹریپ کرنے کی سازش تھے۔ غیرملکی میڈیاکوکو انٹرویو دیتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ 9مئی واقعات کی ویڈیوز سامنے لائی جائیں تو لوگ بے نقاب ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ معافی اور 9 مئی واقعات کی تحقیقات کا بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ نیا نہیں ہے، جب ان واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئیں گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔عمر ایوب نے کہا کہ تحقیقات میں پی ٹی آئی سے منسلک افراد ثابت ہونے پر بانی پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی سے نکالنے کا کہا ہے، ہم اور ہماری پارٹی کے لوگ پر امن ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکمراں جماعتوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ محمود خان اچکزئی کو دیا گیا ہے۔

9 مئی کو ہمارا روکنا کسی کو نظر کیوں نہیں آیا؟،عمر ایوب



اسلام آباد (خلیج نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9مئی کو ہمارا روکنا کسی کو نظر کیوں نہیں آیا؟،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائے، سب عیاں ہو جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سب کچھ عیاں کر دے گی، ہمارے نام تو پہلے ہی ای سی ایل میں ہیں باقی سب کے بھی ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد تو ہیلی کاپٹر پر بھارت چلی گئی، اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر بھی کام نہیں آنا، لاہور سے ہیلی کاپٹر سے امرتسر جایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو لوگوں کو روک رہے تھے بتایا تھا کہ اندر ٹریپ ہے، 9مئی کو ہمارا روکنا کسی کو نظر کیوں نہیں آیا؟۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل غلط اور غیرمنصفانہ ہے’ عمر ایوب



اسلام آباد(خلیج نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل غلط اور غیرمنصفانہ ہے۔لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عم ایوب نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس ایکٹ کو ہر جگہ چیلنج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی مزید بڑھے گی۔ ملک نئے الیکشن کی طاقت رکھتا ہے شہباز شریف اور مریم نواز یہ سب لوگ کدھر بھاگیں گے۔ حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی تھیں یہاں سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے۔ ملک میں نئے الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے۔ کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔ جو ایکٹ منظور کیا گیا وہ مکمل غلط اور منفی ہے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ یہ ایکٹ صرف پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے اس ایکٹ کو ہرجگہ چیلنج کریں گے۔ یہ قانون اور آئین کے مکمل منافی ہے۔ صوابی کا جلسہ سب نے دیکھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ ایک فنانس طالبعلم ہوتے بتا سکتا ہوں یہ عوام دشمن بجٹ ہے۔