Tag Archives: عمر

دنیا کی معمر ترین خاتون 117 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں



واشنگٹن (خلیج نیوز )دنیا کی معمر ترین خاتون اسپین کی ماریا برانیاس 117 سال اور 168 دن کی عمر میں انتقال کرگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انکے خاندانی ذرائع نے بتایاکہ ماریا برانیاس پرسکون طور پر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔ماریا برانیاس کو جنوری 2023 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی معمر ترین فرد کا درجہ دیا گیا تھا۔ امریکا ہجرت کر جانے والے ہسپانوی گھرانے میں 1907 میں پیدا ہونے والی ماریا کا خاندان پہلی عالمی جنگ کے دوران واپس بارسلونا آگیا تھا، جہاں ماریا نے دونوں عالمی جنگ اور ہسپانوی خانہ جنگی کا دور دیکھا۔ انھوں نے اپنی زندگی کا آخری عشرہ اسپین کے صوبے کیتالونیا کے ایک نرسنگ ہوم میں گزارا۔ مئی 2020 میں وہ کورونا وائرس لاحق ہونے کے باوجود دنیا کی سب سے زیادہ معمر زندہ بچ جانے والی مریضہ تھیں۔

ذیابیطس سے منسلک دیگر بیماریاں متوقع عمر میں کمی لے آتی ہے،تحقیق



کراچی(خلیج نیوز) محققین کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں تقریبا 529 ملین لوگ شوگر کے مریض ہیں جن میں سے 90% سے 95% ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔ذیابیطس کے شکار افراد میں دل کی بیماری، اعصابی خرابی، گردے کی بیماری، مسوڑھوں کی بیماری، ڈیمنشیا، موڈ کی خرابی اور بصری مسائل سمیت سنگین پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اگر ذیابیطس والے اشخاص کو ان میں سے ایک سے زیادہ پیچیدگیاں ہوں تو انہیں متعدد طویل المیعاد طبی حالتوں کا شکار کہا جاتا ہے جسے طبی اصطلاح میں MLTCs کہا جاتا ہے۔امپیریل کالج لندن کے محققین رپورٹ کرتے ہیں کہ ذیابیطس نہ صرف MLTCs کے آغاز کو 15-20 سال تک زیادہ کردیتا ہے بلکہ ان MLTCs کے نتیجے میں ذیابیطس کے شکار لوگوں میں متوقع عمر میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔یہ تحقیق حال ہی میں نیچر میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں چل بسا



کراکس(خلیج نیوز)دو سال قبل دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا گزشتہ روز 114 سال کی عمر میں چل بسے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا کی باضابطہ طور پر 4 فروری 2022 کو سب سے عمر رسیدہ شخص کے طور پر تصدیق کی گئی تھی، اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی۔وینزویلا کے حکام اور پیریز مورا کے رشتہ داروں نے اب ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

رشتہ داروں کا بتانا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز 2022 میں دنیا کے معمر ترین آدمی ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے پیریز مورا 114 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔پیریز مورا کی موت پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوآن ویسینٹ پیریز مورا 114 سال کی عمر میں ہمیشہ کے لیے ہم سے دور ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ پیریز مورا 11 بچوں کے والد ہیں، 2022 تک اِن کے 41 پوتے، 18 پڑپوتیاں اور 12 پڑپوتے تھے۔ٹائیو ویسینٹ کے نام سے جانا جانے والا کسان (پیریز مورا) 27 مئی 1909 کو اینڈین ریاست تاچیرا کے قصبے ایل کوبرے میں پیدا ہوا تھا، ٹائیو ویسینٹے کا 10 بہن بھائیوں میں نواں نمبر تھا۔