Tag Archives: علی امین گنڈاپور

صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے ، علی امین گنڈاپور



ڈیرہ اسماعیل خان (خلیج نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے ، محکمہ پولیس میں مزید بھرتیاں کررہے ہیں اور پولیس کو جدید آلات و اسلحہ فراہم کیا جارہاہے، عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،ہسپتالوں میں بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، صحت کارڈ کو وسعت دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبرپختونخواہ ہائوس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ سید عبدالجبار شاہ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سارہ رحمن ، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عابد، منتخب عوامی نمائندوں اورپی ٹی آئی کے ورکرز موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے 9ارب روپے کی لاگت سے پانچ تحصیلوں کیلئے 14سڑکوں ، 5پلوں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کانقاب کشائی کرکے سنگ بنیاد رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو فلائی اوورز کی تعمیر کے آغاز کیلئے تمام تر کام مکمل ہوچکاہے فنڈز بھی مختص ہوچکے ہیں ، انشاء اللہ عنقریب اس پر بھی کام کا آغاز کردیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پورے صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں ، صوبے کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہاہے، عوام کا پیسہ عوام پر لگائینگے، ڈیرہ اسماعیل خان میں نکاسی آب کے مسئلہ کے حل کیلئے سیوریج لائن کا منصوبہ انٹرنیشنل معیار کا منصوبہ تھا تاہم اس میں گندگی اور تعمیراتی کچرا ڈال کراس کو بند کیا گیا، عوام شعور پیدا کرے لفافے ، گندگی اور کچرا اس میں نہ پھینکے ، کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو سرکاری اداروں میں آگے لایا جارہاہے تاکہ ان اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے، پولیس ہم میں سے ہے ،پولیس نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ،رشوت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔

عمران خان کے حکم پر جلسہ ملتوی کیاہے، علی امین گنڈاپور



پشاور(خلیج نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے ترنول کے مقام پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے کی بھر پور تیاری کر رکھی تھی مگر عمران خان کے حکم پر جلسہ ملتوی کیاہے،ہم سب اپنے لیڈر عمران خان کے حکم کے پابندہیں ،عمران خان کے حکم پر ہم آگے جانے اور پیچھے ہٹنے کیلئے بھی تیار ہیں ،8 ستمبر کو ہم اسلام آباد میں بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریںگے، ہمارے جلسے کی این او سی بار بار منسوخ کی جارہی ہے ، اگلی دفعہ اگر این او سی نہ بھی ملی تو بھی ہم جلسہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے جمعرات کے روز دورہ صوابی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وفاق میں بیٹھی جعلی اور مینڈیٹ چور حکومت تحریک انصاف کے خلاف ایک منصوبہ بندی کے تحت فسطائیت کر رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ قانون اور آئین کے پاسداری کرتے ہیں اور وہ جو بھی کرتے ہیں ملک اور قوم کے مفاد کیلئے ہی کرتے ہیں۔

اُنہوںنے کہاکہ عمران خان نے تصادم کے خدشے کے پیش نظر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا کیونکہ وہ تصادم اور انتشار نہیں چاہتے ۔ عمران خان ذات کا نہیں بلکہ صرف اور صرف ملک اور قوم کا سوچتے ہیں۔ میں حکومت اور اداروں کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ عدالتوں کا احترام اور قانون کی پاسداری ان پر فرض ہے اور وہ اپنا فرض پورا کریں ۔ علی امین گنڈا پور نے واضح کیاکہ جعلی حکومت بار بار فسطائیت کرکے ہمارے ظرف اور صبر کا امتحان نہ لے ۔ مینڈیٹ چور حکومت کو پیغام دیتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لے اور ہمیں اس حد تک جانے پر مجبور نہ کرے جو وہ برداشت نہ کر سکے ۔ عمران خان کے حکم پر ہم سروں پر کفن باندھ کر نکلتے ہیں ، ہم آپ کا وہ حال کریں گے کہ آپ کی نسلیں بھی یاد کر یں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، ہم اس پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم عاشق رسول ہیں ، ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہم اپنا سب کچھ قربان کردیں گے ۔

فیص حمید کی گرفتاری آرمی کا اندرونی معاملہ ہے، علی امین گنڈاپور



پشاور(خلیج نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فیص حمید کی گرفتاری آرمی کے اندرونی معاملات ہیں، اداروں کے معاملات پر نہیں بولتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سب کا شفاف ٹرائل ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بتایا جارہا ہے فیض حمید نے عہدہ میں رہ کر کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا،انہوں نے کچھ غلط کام کیا ہے تو ان کا ٹرائل ہونا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ9مئی واقعات سے متعلق عدالت مجھے بلا لے، ان واقعات کا ذاتی گواہ ہوں عدالت کو بتا سکتا ہوں کہ وہ پلان کیا تھا جس دن میں نے بتا دیا کہ 9مئی سے پہلے کیا کروایا جا رہا تھا پھر پتہ لگے گا، واقعے سے پہلے کیا اقدامات کیے گئے یہ کیا کروانا چاہتے تھے؟ منصوبہ 9مئی سے پہلے بنا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی نے کہاکہ عدالت مجھ سے پوچھے کہ 9مئی سے قبل مجھے حراست میں رکھ کر کیا کہلوانا چاہتے تھے، ان واقعات کے دوران میری موجودگی دکھائی جائے، صرف وارنٹ نکال رہے ہیں،خیبر پختونخوا حکومت میں آج تک فوج نے مداخلت نہیں کی۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ وزراء کی کارکردگی رپورٹ منگوائی ہے،ٹیم میں تبدیلی ہوتی ہے، کابینہ میں تبدیلی کریں گے۔