Tag Archives: طورخم سرچ آپریشن

طورخم سرچ آپریشن ،دستاویزات نہ رکھنے والے174 غیرملکی گرفتار کر لیاگیا



خیبر (خلیج نیوز)طورخم سرچ آپریشن میں 174 غیرملکی جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں تھے گرفتار کر لیا،سرچ آپریشن کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر چار گھنٹے ہر قسم آمدورفت کے لئے بند رہی ،سرچ آپریشن میں گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کیا۔طورخم بازار و ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کو فارن ایکٹ کے تحت ملک واپس کیا جائے گا۔پولیس زرائع کے مطابق ہفتے کے روز علی الصبح سیکورٹی فورسز نے طورخم بازار و ملحقہ علاقہ باچا مینہ میں سرچ آپریشن کیا اور سیکیورٹی کے پیش نظر پاک افغان طورخم بارڈر کو بھی چار گھنٹے تک ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا جو بعدازاں سرچ آپریشن معمول کے مطابق کھول دیا گیا ۔

سرچ آپریشن میں 174 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا جن کے پاس قانونی و رہائشی اسناد موجود نہیں تھے اور یہاں طورخم میں مختلف مال کے گوداموں میں رات گزار رہے تھے جو غیرقانونی طور پر مقیم تھے انہیں گرفتار کرکے پولیس کے حوالہ کرکے لنڈی کوتل سب جیل منتقل کیا گیا اور ان کے خلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی اور انہیں ڈیپورٹ کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ جمعہ کے دن عصر کے بعد طورخم میں سیکیورٹی فورسز پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے آئی ڈی رکھا جنہیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا گیا اور بعدازاں وہاں باچا مینہ کے مقامی لوگوں نے شکایت کی کہ یہاں طورخم میں مختلف قسم کے غیر افراد رہائش پذیر ہیں جو مختلف قسم وارداتوں میں ملوث ہیں اور نشہ آور اشیاء استعمال کررہے ہیں انہوں نے سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طورخم میں غیر قانونی رہائش پذیر لوگوں کے خلاف کارروائی کرے اور طورخم کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے۔واضح رہے ہفتے کے روز صبح اٹھ بجے سے 12 بجے تک چار گھنٹے پاک افغان طورخم بارڈر ہر قسم آمدورفت کے لئے بند رہا تھا جو سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد کھول دیا گیا۔