Tag Archives: ضمنی الیکشن

پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ چیلنج



لاہور (خلیج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کو پی پی 32 سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کیخلاف چودھری محمد ارشد نامی شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن اور پرویز الہی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سنگل بنچ نے قانون کے منافی چودھری پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔