راولپنڈی(خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز ذلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے ذلفی بخاری کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی۔نیب کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ ذلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دئیے گئے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذلفی بخاری کی اسلام آباد میں 34کینال اور اٹک میں 1300کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔
Tag Archives: ضبط
ٹیکس چوری میں ملوث سگریٹ انڈسٹری کیخلاف کریک ڈائون، کروڑوں سگریٹس بنانے والا سامان ضبط
مظفر آباد (خلیج نیوز)آزاد کشمیر حکومت نے ٹیکس چوری میں ملوث سگریٹ انڈسٹری کیخلاف کریک ڈائون تیز کرتے ہوئے لاکھوں کلو خام تمباکو اور کروڑوں سگریٹ کی تیاری کا سامان ضبط کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر پولیس اور ایکسائز و ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیموں نے کریک ڈائون کرتے ہوئے میرپور اور بھمبر میں ٹیکس چوری میں ملوث سگریٹ فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔کریک ڈائون کے دوران نیشنل ٹوبیکو کمپنی، والٹن ٹوبیکو اور چنار ٹوبیکو کمپنی کے خلاف کارروائی کی گئی۔
بھمبر میں نیشنل ٹوبیکو کمپنی کے گودام پرچھاپے کے دوران 3لاکھ 84 ہزار کلو سے زائد خام تمباکو ضبط کیا گیا، جبکہ برنالہ میں فیکٹری پر چھاپے کے دوران غیر قانونی سگریٹ کے 10کارٹن ضبط کئے گئے۔اس کے علاوہ 10کروڑ سگریٹ سٹکس کی تیاری کیلئے 10تمباکو بیگ، 19سگریٹ پیپر رول بھی ضبط کئے گئے ہیں۔برنالہ میں چنار ٹوبیکو فیکٹری پر چھاپے کے دوران 731 تمباکو بیگ ضبط کیے گئے۔نیشنل ٹوبیکو کمپنی کے لیے کرایہ پر لیے گئے گھر پر چھاپے کے دوران 85کارٹن فلٹر راڈ کے ضبط کیے گئے، چھاپے میں 67کارٹن سگریٹ پیپر، 17کارٹن غیر قانونی سگریٹ کے قبضے میں لے لئے گئے ، علاوہ ازیں 16کارٹن سگریٹ ٹیپ، 10 ہزار کلو تمباکو سمیت بھاری مقدار میں خام مال بھی ضبط کر لیا گیا۔