Tag Archives: صارفین

کے لیکٹرک کی نجکاری سے حکومت،صارفین کو 900ارب کی بچت ہوئی



اسلام آباد(خلیج نیوز)پاکستان میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر غیر سرکاری تنظیم نے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک ملک کی واحد نجی شعبے کی بجلی تقسیم کار کمپنی ہے،عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے حکومتی ملکیتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کی شرط عائد کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ ریاستی ملکیت کی تقسیم کار کمپنیاں ترسیل اور تقسیم کے نقصانات کم کرنے میں زیادہ پیشرفت نہیں کرسکیں۔رپورٹ کے مطابق نجکاری کے بعد کے الیکٹرک کے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات میں 52فیصد بہتری آئی، نجکاری کے بعد کے الیکٹرک کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیاکہ عالمی بینک کے مطابق کے الیکٹرک کی نجکاری سے حکومت اور صارفین کو 900ارب روپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق انرجی سیکٹر کا گردشی قرضہ 2اعشاریہ 9ہزار ارب روپے ہوگیا ہے جس میں کے الیکٹرک کا حصہ صفر ہے۔رپورٹ کے مطابق نجکاری کے بعد سے کے الیکٹرک کو حکومت نے کوئی آپریشنل سبسڈی نہیں دی، سرکاری ملکیت کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کی وجہ سے گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے سے کے الیکٹرک واحد مثال ہے، کے الیکٹرک کی نجکاری کے بعد بجلی ترسیل اور تقسیم کے نیٹ ورک اور بجلی فروخت میں بھی اضافہ ہوا۔

صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، وفاقی وزیر توانائی



اسلام آباد(خلیج نیوز)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کو دیا جانیوالا ریلیف فوری فراہم کیا جائے گا، صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں،ایڈوانس ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی چوری میں کمی اور معیاری سروسز ممکن ہیں ۔منگل کو وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ہیڈ آفس کے دورے پرکمپنی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے وفاقی وزیر اویس خان لغاری نے کہا کہ حکومت پاکستان اور منسٹری آف انرجی پاور ڈویژن کرپشن، بجلی چوروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف زیرو ٹاولرنس پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ اور پرائیویٹ صارفین سے واجبات اور استعمال شدہ بجلی یونٹس کی سو فیصد ریکوری بھی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں آئیسکو کو حکومت پاکستان، وزارت توانائی اور لا انفورسمنٹ اداروں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

وفاقی وزیر نے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان کو ہدایت دیں کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گھریلو صارفین کو 14 روپے فی یونٹ فراہم کردہ ریلیف فوری طور پر صارفین تک پہنچائیں اور اس سلسلے میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گے اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے ریلیف کے اس عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔سردار اویس احمد خان لغاری کا مزید کہنا تھا کے صارفین کسی بھی ادارے کا بیش قیمت سرمایہ ہوتے ہیں اورہم نے صارفین کو معیاری اور بروقت سروسز کی فراہمی، بر وقت اور درست میٹر ریڈنگ، بلوں کی بروقت ترسیل ہر صورت یقینی بنانی ہے۔انھوں نے کہا کے پاور سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔مہنگی بجلی کے حوالے سے اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ معزز صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں اور جلد صارفین کو مزید اچھی خبر دیں گے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے وفاقی وزیر توانائی کو آئیسکو کے انتظامی اور آپریشنل امور کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو یقین دہانی کروائی کہ آئیسکو دیئے گئے ٹارگٹ کے حصول کو ہر صورت ممکن بنائے گی۔ میٹنگ میں دیگر آئیسکو بورڈ ممبران اور آئیسکو کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔

گوگل کروم میں صارفین کیلئے بہترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ



نیویارک(خلیج نیوز )گوگل کی جانب سے کروم ویب برازر میں ایک نئے سکیورٹی فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو حساس معلومات کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس فیچر کے تحت اینڈرائیڈ فونز پر گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین جب فون اسکرین شیئر یا ریکارڈ کریں گے تو ویب برازر کی جانب سے خودکار طور پر حساس معلومات جیسے پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبروں کو بلاک کر دیا جائے گا۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ عہد میں اسکرین شیئرنگ کا استعمال کافی زیادہ ہو رہا ہے اور زیادہ افراد کے ساتھ اسکرین شیئرنگ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کروم کے تجرباتی فیچرز کے پیج پر اس نئے فیچر کا عندیہ ملا۔ابھی یہ فیچر صارفین کو دستیاب نہیں مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب اس فیچر کو ان ایبل کیا جائے گا تو اسکرین شیئرنگ کے دوران پیج پر حساس تفصیلات جیسے پاس ورڈز یا دیگر خودکار طور پر بلاک ہو جائیں گی۔یہ فیچر اینڈرائیڈ 5 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر صارفین کو دستیاب ہوگا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ گوگل کی جانب سے حساس تفصیلات کا تعین یا انہیں بلاک کیسے کیا جائے گا۔مگر گوگل کروم کے انکوگنیٹو موڈ پر بھی اسکرین شیئرنگ یا ریکارڈنگ کرنا ممکن نہیں، تو بظاہر یہ نیا فیچر اسی پر مبنی محسوس ہوتا ہے۔

صارفین کو واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام سمیت متعدد سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا



اسلام آباد(خلیج نیوز)پاکستان میں سوشل میڈیا اور آن لائن کمیونیکیشن سروسز میں خلل ملک بھر میں صارفین کو واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام سمیت متعدد سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا جبکہ پاکستان میں حکومتی اداروں ،وسیع آرگنائزیشنز، تعلیمی اداروں، یونیورسٹیز، چھوٹی صنعت، ای کامرس، صحت اور نجی اداروں پر سائبر حملوں کا خطرہ فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تنبیہ جاری کردی۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا اور آن لائن کمیونیکیشن سروسز میں خلل پیدا ہوگیا ،ملک بھر میں صارفین کو واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام سمیت متعدد سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے ،ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کا آڈیو، ویڈیو اور تصاویر کی اپ لوڈنگ اور ڈاون لوڈنگ میں غیر اعلانیہ بندش کا سامنا ہے، شہری غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کراچی، بہاولپور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ سمیت متعدد شہروں میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پی ٹی اے اور موبائل و انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کی جانب سے مسلسل خاموشی ہے ،ذرائع کے مطابق وائس میسیجز میں 49 فیصد، میسجز میں 32 فیصد جبکہ سرور سے متعلق 19 فیصد صارفین کی شکایات موصول ہوئی ہیں دوسری جانب پاکستان میں حکومتی اداروں، وسیع آرگنائزیشنز، تعلیمی اداروں، یونیورسٹیز، چھوٹی صنعت، ای کامرس، صحت اور نجی اداروں پر سائبر حملوں کا خطرہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تمام اداروں کو فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تنبیہ جاری کردی گئی ہے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایس کیو ایل انجیکشن اٹیک کی نشاندہی کردی ہے ،ہیکرز ایس کیو ایل انجکشن کے ذریعے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ ہیکرز مختلف اداروں کے ڈیٹا بیس سے حساس معلومات تک رسائی کے لئے کوشاں ہیں صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے فوری اقدامات کریں۔