Tag Archives: شیر افضل مروت

اسلحہ اور بندوق کسی اور کو دکھائی جائے میں ان چیزوں سے نہیں ڈرتا، شیر افضل مروت



اسلام آباد (خلیج نیوز)رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ اسلحہ اور بندوق کسی اور کو دکھائی جائے میں ان چیزوں سے نہیں ڈرتا، پولیس نے گرفتار کرنا ہے تو وردی پہن کر آئے، خود گرفتاری دوں گا مگر ایجنسی والے مجھے گرفتارنہیں کرسکتے، میں کسی کیس میں مطلوب نہیں تھا میرے میزبان نے مجھے گرفتار کروایا۔تفصیلات کے مطابق رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو اور ویڈیو بیان میں رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ جلسے کے پیش نظر دو دن سے انڈر گرائونڈ تھا، کل رات جگہ تبدیل کی اور ای11کی سائیڈ پر رات گزاری، صبح اٹھا تو بیرسٹر گوہر اور اعظم سواتی کی پریس کانفرنس کا علم نہیں تھا، خان کا حکم عوام سے شیئر کیا البتہ جو شخص میرا میزبان تھا وہ میرے پاس آیا کہ ان کے گھر کی سی سی ٹی وی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس گلی میں کچھ مشکوک گاڑیاں کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ارادہ تھا میں ترنول جائوں اور جو لوگ دور دراز کے علاقوں سے وہاں آئے تھے ان کا شکریہ ادا کروں،میرے پاس دو آپشن تھے، یا خان کا حکم نہ مانتا یاجلسے کی کال دے دیتا لیکن 12بجے کے قریب کچھ نامعلوم شخص کمرے میں آئے اور انہوں نے پستول نکال کر میرے محافظ کو تھپڑ مارا، اس دوران ہی ہماری ہاتھاپائی شروع ہوئی اور میں نے ان سے پستول چھین لیا اس کے بعد پولیس اہلکار پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس والوں نے گرفتار کرنا ہے تو وردی پہن کر آئیں میں خود گرفتاری دوں گا لیکن ایجنسی والے مجھے گرفتار نہیں کر سکتے، اسلحہ اور بندوق کسی اور کو دکھا ئیں میں ان چیزوں سے نہیں ڈرتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کیس میں مطلوب نہیں تھا مجھے میرے اپنے میزبان نے گرفتار کروایا ہے۔

شیر افضل مروت نے ترنول جلسے کی جگہ کو ناکافی قرار دے دیا



اسلام آباد(خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے ترنول جلسے کی موجودہ جگہ کو ناکافی قرار دیا ہے۔اسلام آباد میں جلسے کے معاملے پر شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ جلسے کیلئے موجودہ جگہ ناکافی ہے، سنگجانی تک کسی بھی کھلی جگہ پر جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جلسہ ہر حال میں ہوگا، ہم پرامن اور نہتے نکلیں گے، ملک بھر سے قافلے جلسے کیلئے (آج)بد ھ کی رات روانہ ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن الائنس کی قیادت بھی جلسے میں موجود ہوگی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلے کی قیادت کریں گے۔

حکومت نے میرے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کردی ہے، شیر افضل مروت



اسلام آباد (خلیج نیوز)رہنماء پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میرے ٹیلیویژن پر آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ پر شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت نے میرے الیکٹرانک میڈیا پر نظر آنے پر پابندی لگادی ہے، ساتھ ہی ہدایت دی ہے کہ میرے کسی بیان کو بھی نشر نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنا پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائوں گا۔ان نے اس دعوے پر ان کے بہت سے فالوورز نے ان کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کو میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔

عمران خان کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردیے، شیر افضل مروت



راولپنڈی (خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے گلے لگالیا، ان کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردیے ہیں، میری طرف سے معافی ہے۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 مہینے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، عمران خان نے مجھے گلے سے لگالیا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران کچھ شکوے میں کیے اور کچھ عمران خان نے کیے، بانی پی ٹی آئی نے تمام قیادت کو مجھے 22 اگست کے جلسے کی ذمہ داری سونپی ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے کہا کہ مجھے ذمہ داری دے دیں جو نتائج ہوں گے وہ آپ نکالیں گے، بیرسٹر گوہر نے واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی اختلافات نہیں ہوں گے، ہم پہلے لاہور کے لیے نکلیں گے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردیے ہیں، میری طرف سے معافی ہے، جب کہ بانی پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر سب معاملہ ختم ہوگیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے صرف عمران خان نکال سکتا ہے، میں نے انہیں کہا کوئی گلہ آئے تو بیرسٹر گوہر اور علی امین سے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ اب اگر کوئی 9 مئی ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری میں لوں گا، اب میں تمام پلاننگ بانی پی ٹی آئی سے پوچھے بغیر کروں گا، پھر بعد میں کوئی یہ نہ کہے کہ عمران خان کے حکم پر ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کریں گے، عمران خان کے وارئیر لوگوں میں تحرک پیدا کریں، ہم طلبا، وکلا، کسانوں اور سب کا احتجاج لیڈ کریں گے، ہم اس گھٹن زدہ ماحول سے تنگ آچکے ہیں۔

شیر افضل مروت کا عمران خان سے الزام لگانے والوں کو سامنے لانے کا مطالبہ



اسلام آباد (خلیج نیوز) پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو ریکوسٹ کروں گا کہ جو لوگ مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ان کو میرے سامنے بٹھائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان یہی کہتے ہیں کہ ایک تو کچھ لوگ پڑھے لکھے نہیں اور دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پتہ چلنا چاہئے کہ بانی پی ٹی آئی کے کان میں زہر گھولنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں، ہم سب جیل میں بیٹھے ہوتے تھے، میں نہیں چاہتا تھا کہ میں ان کے کرتوت عمران خان کے سامنے لاؤں، کچھ لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی اور عمران خان کا ساتھ چھوڑا اب ان کو واپس لانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہی لوگ ان کو واپس لانا چاہتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرزہ سرائیاں کرتے رہے ہیں، بلے باز کو لانے میں فردوس شمیم نقوی کا بھی بڑا اہم کردار تھا، اب تو کچھ رہ نہیں گیا، میں اب کسی کا لحاظ نہیں کروں گا۔

عمران خان نے سمجھا کہ میری ضرورت نہیں تو پاکستان سے چلا جائوں گا، شیر افضل مروت



اسلام آباد (خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سمجھا کہ پارٹی میں میری ضرورت نہیں تو وہ پاکستان سے چلے جائیں گے۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ بہت جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے اور انہیں حتمی فیصلے کا بھی انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے ایسا فیصلہ کیا جس کے بعد میں پارٹی میں نہ رہا تو اسمبلی کی نشست چھوڑ کر گوشہ نشینی اختیار کر لوں گا اور پاکستان سے چلا جائوں گا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میں اب بھی پی ٹی آئی میں ہوں، عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، میں دھوکا اور دغا نہیں دے سکتا۔انہوںنے کہاکہ میں آج کسی پارٹی ممبر کے خلاف کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، میں نے کبھی پارٹی میں فارورڈ بلاک کی بات نہیں کی تھی، ہاں مگر بسا اوقات ذاتی رائے کا اظہار ضرور کرتا تھا، جسے پارٹی پالیسی بنا کر پیش کیا جاتا رہا۔

سعودی عرب کے رجیم چینج میں کردار سے متعلق اپنے بیان پر شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ بھی ان کی ذاتی رائے تھی، بعد میں چند پارٹی رہنمائوں نے یہ بات بھی کہی کہ اگر میں سعودی عرب کے رجیم چینج میں کردار سے متعلق بیان نہ دیتا تو عمران خان جیل سے رہا ہو جاتے۔اس سوال پر کہ کیا پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اس کوشش میں ہے کہ آپ پارٹی میں رہیں؟ اس کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے کبھی پارٹی میں کسی سے مدد نہیں مانگی، یہ تو ان کی صوابدید ہے جن رہنمائوں کے ساتھ میں نے مل کر کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے خدمات میری مجبوری نہیں تھی، میں نے ہمیشہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی جدوجہد کی کیونکہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی حکمرانی میں ہے۔بانی پی ٹی آئی کے مشروط معافی سے متعلق حالیہ بیان سے متعلق رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جس خان کو میں جانتا ہوں وہ کبھی معافی نہیں مانگے گا، بانی پی ٹی آئی نے تو بلکہ چارج شیٹ پیش کی ہے کہ اگر 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کا کوئی شخص ملوث نکلا تو نہ صرف اس کو پارٹی سے نکالا جائے گا بلکہ اس کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی



اسلام آباد(خلیج نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) میں واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی۔بانی پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی برطرفی کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کیلئے آمادگی ظاہر کر دی، ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں سینئر رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شیرافضل مروت کا معاملہ اٹھایا، جس پر بانی پی ٹی آئی نے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیا۔ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے یقین دہانی کرائی کہ شیر افضل کی برطرفی کے معاملے کا خود جائزہ لوں گا، بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر مطمئن ہوا تو شیر افضل مروت کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کر دیا گیا تاہم شیر افضل مروت نے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا تھا۔

بیرسٹر گوہر کی شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی دعوت



اسلام آبا د(خلیج نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی دعوت دے دی۔ منگل کو شیر افضل مروت سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں۔انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے، انکا معاملہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ دو دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں، یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے۔شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے جواب کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے۔