کراچی(خلیج نیوز) سابقہ پاکستانی اداکارہ، میزبان اور یوٹیوبر ندا یاسر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی خوشیوں کو شیئر کرنے اور صارفین کے ردعمل پر گفتگو کی ہے۔ندا یاسر کا مارننگ شو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ صارفین کے منفی رویوں پر شکایت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ اپنے شوہر کے ساتھ خوشی سے کوئی تصویر شیئر کریں تو لوگ حسد میں مبتلا ہو جاتے ہیں، اور اگر کسی کو معلوم ہو جائے کہ آپ اور آپ کے شریک حیات کے درمیان کوئی مسئلہ ہے تو لوگوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ندا یاسر نے کہا کہ اگر آپ نے نیا گھر یا گاڑی خریدی ہے تو یہ بھی لوگوں کو برداشت نہیں ہوتا، بربادی کے وقت لوگ نہ صرف خوش ہوتے ہیں بلکہ ٹانگیں بھی کھینچنے آجاتے ہیں۔ان کے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے مہمان اداکاراں نے کہا کہ آج کل لوگ دوسروں کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت کھو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی طرح ہی پریشان ہو۔اداکاراں نے مزید کہا کہ آج کل لوگ خود پریشان ہیں اور اسی لیے کسی دوسرے کو خوش نہیں دیکھ سکتے۔ ان کو عادت ہو گئی ہے کہ جو بھی خوش ہے، اس پر تنقید کریں اور اسے ذلیل کریں۔
Tag Archives: شوہر
شوہر کی کامیابی کے لیے قرآن پڑھتی رہی، گولڈ میڈل کا سن کر رو پڑی، اہلیہ ارشد ندیم
اسلام آباد (خلیج نیوز)اولمپیئن ارشد ندیم کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ شوہر کے اولمپکس جانے کے بعد ہی انہون نے خدا سے دعائیں مانگنا شروع کردی تھیں اور فائنل کے دن بھی وہ قرآن پڑھ کر شوہر کی کامیابی کی دعائیں کرتی رہیں۔ارشد ندیم اور ان کی اہلیہ نے وسیم بادامی کو انٹرویو دیاجس میں دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی سمیت ایک دوسرے سے تعلق اور ارشد ندیم کے کیریئر پر بھی بات کی۔دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں اہلیہ ارشد ندیم نے بتایا کہ دونوں نے پسند کی شادی کی اور اس دوران وہ شرما گئیں۔
ارشد ندیم نے بتایا کہ ان کی شادی 2016 میں ہوئی، انہوں نے اپنی بھابھی کی بہن سے شادی کی اور سسر نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد انہیں بھینس کا تحفہ دیا ہے جب کہ ان کی خواہش تھی کہ سسر انہیں پانچ مرلہ زمین دیتے۔انہوں نے بتایا کہ عام طور پر وہ غصہ نہیں کرتے لیکن جب بھی انہیں غصہ آجائے تو اہلیہ ہی انہیں مناتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ارشد ندیم نے بتایا کہ جیسے ہی وہ اولمپکس کے لیے روانہ ہوئے تو والدہ نے ان کے لیے دعائیں کرنا شروع کردیں اور انہوں نے اہلیہ سے بھی دعائوں کا کہا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے اولمپکس جانے کے بعد ان کی اہلیہ نے نیند کرنا چھوڑ دی، ہر وقت وہ ان کی کامیابی کی دعائیں مانگتی رہتی تھیں، یہاں تک کہ وہ نیند بھی نہیں کرتی تھیں۔اہلیہ ارشد ندیم نے بتایا کہ انہوں نے شوہر کے اولمپکس جانے سے قبل ہی انہیں بتایا تھا کہ اس بار وہ گولڈ میڈل جیتیں گے، وہ ان کی کامیابی کی دعائیں کریں گی اور انہوں نے راتوں کو جاگ جاگ کر ان کی کامیابی کی دعائیں کیں۔اہلیہ نے کہا کہ انہوں نے کھانا پینا اور اولمپکس کھیل دیکھنا بند کردیے تھے، وہ ہر وقت خدا سے ارشد کی کامیابی کی دعائیں مانگتی رہتی تھیں،یہاں تک کہ فائنل کے وقت بھی وہ قرآن پاک پڑھ کر شوہر کی کامیابی کی دعائیں مانگتی رہیں۔انہوں نے بتایا کہ فائنل ختم ہونے کے بعد ارشد ندیم کے چھوٹے بھائی فون کرتے رہے لیکن انہوں نے کافی دیر تک فون نہیں اٹھایا لیکن جب کال اٹینڈ کی تو مبارک باد کا لفظ سنتے ہی رو پڑیں۔
سابق شوہر کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دیتی، بشری انصاری
کراچی(خلیج نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر اقبال انصاری کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنے دیتیں اور اگر کوئی کچھ برا کہنے کی کوشش بھی کرتا ہے تو وہ انہیں روک دیتی ہیں۔بشری انصاری نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، نجی زندگی اور سابق شوہر کے حوالے سے بات کی۔سینیئر اداکارہ نے کہا کہ لوگ میرے سابق شوہر اقبال انصاری کے بارے میں غلط باتیں کرتے ہیں کہ وہ ظالم تھے یا برے شوہر تھے، اسی وجہ سے شادی نہیں چل سکی۔انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر میرا یہ فرض بنتا ہے کہ لوگوں کو اقبال انصاری کے خلاف باتیں کرنے سے منع کروں اور میں ایسا ہی کرتی ہوں، اگر کوئی میرے سامنے ان کے بارے میں غلط بات کرتا ہے تو میں فورا روک دیتی ہوں۔
بشری انصاری نے کہا کہ اقبال انصاری میری بیٹیوں کے باپ ہیں اور وہ ایک بہت اچھے والد ہیں، وہ ہمیشہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، حالات چاہے جیسے بھی ہوں انہوں نے اپنی بیٹیوں کا ساتھ نہیں چھوڑا۔سینیئر اداکارہ نے کہا کہ اقبال انصاری اور میرے درمیان جو بھی مسائل تھے وہ ہمارے ذاتی تھے، لوگوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ اقبال انصاری کے خلاف باتیں کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں، ان باتوں کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ کسی کے خلاف باتیں کرنا غلط ہے۔واضح رہے کہ بشری انصاری نے سال 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جن سے ان کی 2 بیٹیاں ہیں۔اداکارہ نے سال 2019 میں اقبال انصاری سے طلاق لے لی تھی جس کے بعد انہوں نے اداکار و ہدایتکار اقبال حسین سے دوسری شادی کی۔
شوہر ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتے’ مریم نفیس
لاہور(خلیج نیوز)معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شوہر ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کرسکتے۔ایک انٹرویو میں اداکار ہ نے کہا کہ مرد کئی بار شادی کرسکتا ہے لیکن دوسری شادی کرنے سے پہلے صرف ایک شادی ختم کرکے ایسا کرسکتا ہے کیونکہ مرد ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ میں اس کا احترام کرتی ہوں کہ اسلام ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ بہت کم خواتین اپنے شوہر کو بانٹنے میں آسانی محسوس کرتی ہیں۔مریم نفیس نے کہا کہ اگر میرے شوہر دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو میں انہیں منع نہیں کروں گی لیکن علیحدگی کی درخواست ضرور کروں گی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی واقعی ناخوش ہے تو پہلے رشتہ ختم کرنا اور پھر دوبارہ شادی کرنا ایک آپشن ہو سکتا ہے۔
اگر میرے شوہر نے دوسری شادی کی تو اسے چھوڑ دوں گی، مریم نفیس
اسلام آباد(خلیج نیوز) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ مرد کیلئے ایک سے زیادہ بیویوں میں انصاف کرنا مشکل ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا احترام کرتی ہے کہ اسلام مردوں کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کیلئے تمام بیویوں میں انصاف کی شرط بھی لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتی ہیں کہ بہت کم خواتین اپنے شوہروں کی دوسری شادی کو برداشت کرسکتی ہیں۔مریم نفیس کا کہنا تھا کہ اگر ان کے شوہر نے دوسری شادی کی تو وہ انہیں منع تو نہیں کریں گی لیکن وہ اسے چھوڑ دیں گی۔