Tag Archives: شوبز

حافظ قرآن ہوں اسی لیے والدنے شوبز میں آنے سے منع کردیا تھا: لائبہ خان



لاہور (خلیج نیوز)پاکستان اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا تھا۔اداکارہ لائبہ خان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ‘میں حافظ قرآن ہوں ،7 سال کی عمر میں والدین کی خواہش پر حفظ شروع کیا تھا اور 9 سال کی عمر میں مکمل کرلیا ۔لائبہ نے بتایاکہ ‘بچپن میں حفظ کی خواہش میری نہیں تھی لیکن امی کی خواہش پر حفظ کیا اور جب قرآن پاک پڑھنا شروع کیا تو دل لگ گیاچونکہ میری میموری بہت اچھی ہے لہٰذا 2 سال کے دوران ہی حفظ مکمل کرلیا ۔اداکارہ نے کہا کہ’ حفظ کے بعد میں نے اپنی پڑھائی کا دوبارہ آغاز کیا اور اسی وجہ سے مجھے 2 سال پیچھے کلاس 6th میں ایڈمیشن ملا اور میٹرک کرلیا ‘ ۔

شوبز میں آنے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ‘میٹرک کے بعد میں اپنی امی کے ساتھ چھوٹی بہن اور اداکارہ ایمان کے ڈرامہ سیٹ پر چلی گئی تھی، اسی سیٹ پر کاسٹنگ ہیڈ نے مجھے ایکٹنگ کی آفر کی تھی جس پر میں نے پہلے انکار کردیا تھا لیکن پھر حامی بھرلی اسی دوران میں نے ایکٹنگ شروع کی اور پھر انٹر کرلیا۔لائبہ خان نے مزید بتایا کہ ‘چونکہ حافظ قرآن ہوں یہی وجہ ہے کہ شوبز کے آغاز میں والد کو ڈراموں میں آنا پسند نہیں تھا، والد بات نہیں کرتے تھے اور غصے میں رہتے تھے حتیٰ کہ ڈرامے بھی نہیں دیکھتے تھے، بابا کا کہنا تھا کہ میں نے چونکہ حفظ کیا ہے اس لیے مجھے شوبز میں نہیں آنا چاہیے’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘میرے دادا کو بھی ایکٹنگ کرنا نہیں پسند تھا لیکن والدہ کی سپورٹ نے سب کا رویہ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مجھے شوبز میں آنیکی اجازت نہیں تھی، حیران ہوں بھائی نے بیٹی کو کیسے آنے دیا، شان کی بہن کا انکشاف



کراچی (خلیج نیوز)پاکستانی فلموں کے سپر اسٹار شان شاہد کی بہن زرقا شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ شان نے انہیں جوانی میں شوبز میں آنے اور ماڈلنگ کی اجازت نہیں دی تھی اور وہ ان سب کے خلاف تھے۔حال ہی میں زرقا شاہد نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ شان کو سب سے زیادہ غصہ کس بات پر آتا ہے؟ جواب میں اداکار کی بہن نے کہا کہ ماضی میں شان خواتین کے شوبز میں آنے کے سخت خلاف تھے۔زرقا شاہد نے کہا کہ مجھے اپنی جوانی کے دنوں میں ماڈلنگ کرنے کا بہت شوق تھا، میں شوبز انڈسٹری بھی جوائن کرنا چاہتی تھی لیکن میرے بھائی شان نے مجھے ماڈلنگ کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جب بھی اْن کے سامنے ماڈلنگ کی بات کرتی تھی تو وہ سخت ناراض ہوجاتے تھے، مجھے فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں تھا، سہیلیوں کے کہنے پر صرف ماڈلنگ کرنا چاہتی تھی لیکن میرے بھائی کو میرا شوبز میں آنا پسند نہیں تھا۔شان کی بہن نے انٹرویو میں مزید کہا کہ مجھے بہت حیرت ہوتی ہے کہ میرے بھائی نے اپنی بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت کیسے دی؟ ان کی یہ سوچ کیسے تبدیل ہوئی، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شان نے اپنی سوچ تبدیل کرکے اپنی بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت دی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بھائی شان کی پرورش میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ ہمارے والد بچپن میں ہی انتقال کرگئے تھے، شان گھر میں کافی سخت قسم کے انسان ہیں۔زرقا شاہد نے مبہم انداز میں کہا کہ جب لوگ اسٹار بن جاتے ہیں تو وہ اپنے خاندان اور بہن بھائیوں کو بھول جاتے ہیں، میں ایسے لوگوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اسٹار بننے کے بعد یہ نہیں سوچیں کہ اب آپ کو خاندان والوں کی ضرورت نہیں رہی۔