لاہور ( خلیج نیوز) عدالتی احکامات پر اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مونس الٰہی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، مونس الٰہی کیساتھ 5دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کئے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے،مونس الٰہی کے علاوہ جن دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فراست علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں مقدمہ نمبر 16/23 درج ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عدالت ان ملزمان کے خلاف جو بھی احکامات دے گی ان پر عمل درآمد ہو گا۔
Tag Archives: شناختی کارڈ
منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک کردی گئیں
کراچی(خلیج نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک کرنے کی تصدیق کر دی۔ترجمان کے مطابق 16 اگست کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک کی ہیں۔ صارفین نادرا سے نیا شناختی کارڈ لے کر سمز بحال کرا سکتے ہیں۔ بلاک کی گئی سمز اصل شناختی کارڈ پر بائیو میٹرک کراکے بحال کرائی جا سکتی ہیں۔ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے بیان کے مطابق بلاک کی گئی سمز کے حوالے سے اعدادوشمار چند روز میں جاری کردیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے منسوخ شدہ اورجعلی شناختی کارڈز کا ڈیٹا نادرا سے حاصل کیا، ڈیٹا ملنے پر موبائل فون آپریٹرز کو سمز بلاک کرنے کے احکامات دیئے گئے۔