لاہور ( خلیج نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے مفت سولر دینے کیلئے ورکنگ پلان مکمل کر لیا گیا ۔سولرائزیشن سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب نے سولرائزیشن کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے، صوبے کے 200یونٹ تک کے صارفین کو مفت سولردینے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ مرتب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سولرائزیشن سکیم کے تحت مفت سولر دینے کیلئے پہلے 2اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں راجن پور اور اٹک شامل ہیں، ان اضلاع میں سب سے پہلے مفت سولر تقسیم کیے جائیں گے اور اس منصوبے کا آغاز اکتوبر میں متوقع ہے۔پنجاب حکومت سولرائزیشن سکیم کے تحت 30 ارب سے سولر تقسیم کرے گی،دوسرے مرحلے میں پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں سولر تقسیم کیے جائیں گے، یاد رہے حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق 200 یونٹ والیصارفین کو مفت جبکہ 500 یونٹ تک کے صارفین کو بلاسود سولرز سسٹم فراہم کیا جائیگا۔
Tag Archives: سولر پینل
طلب سے زائد سپلائی’پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی
اسلام آباد(خلیج نیوز)پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی۔ سولر پینلرز کی فی واٹ کی قیمت 30 روپے سے 32 روپے تک ہوگئی۔واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں فی واٹ قیمت 39 سے 40 روپے تھی جس کے بعد مئی میں اس میں قدرے کمی دیکھی گئی اور دو سال قبل 80 روپے فی واٹ میں ملنے والی سولر پینل پلیٹ 37 روپے میں دستیاب ہونے لگا۔سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی مقامی مارکیٹ میں اضافی سپلائی اور بین الاقوامی نرخوں میں کمی کے باعث ہوئی ہے۔ اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ریٹ میں کمی دنیا بھر میں لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ 180 واٹ کا جو پینل 15 ہزار روپے میں آرہا تھا وہ اب صرف ساڑھے پانچ ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں سولر پینل کی قیمت 80 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی تھی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران لیتھیم بیٹریوں کی قیمت میں تقریباً 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اگرچہ اس نے گھریلو شمسی پینل کے نرخوں کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے، خشک بیٹریوں کی شرح میں زیادہ کمی نہیں دیکھی گئی ہے کیونکہ درآمد کنندگان نے مقامی خریداروں کے لیے قیمتیں کم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔2023 سے پاکستان کی سولر انرجی مارکیٹ میں چین سے درآمدات کے ساتھ بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے جس سے درآمد کنندگان کو ملک میں نیٹ میٹرنگ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد ملی ہے۔ مہنگی گرڈ بجلی نے ہزاروں صارفین کو سستی اور زیادہ قابل اعتماد شمسی توانائی کے حل پر جانے پر مجبور کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کا اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کا فیصلہ ،4وفاقی وزرا ء پر مشتمل کمیٹی تشکیل
اسلام آباد(خلیج نیوز)وفاقی حکومت نے اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں 4وفاقی وزرا ء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پینلز کی تقسیم کے امکانات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر پاور، وفاقی وزیر اطلاعات اور وفاقی وزیر مذہبی امور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گی، وزیراعظم نے کمیٹی کو فوری طور پر اجلاس منعقد کرکے آج ہفتہ کے روز تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر سولر پینل تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے، پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے۔