Tag Archives: سمندری طوفان

سمندری طوفان ‘اسنیٰ’ کراچی سے 120 کلومیٹر دور، چھٹا الرٹ جاری



کراچی(خلیج نیوز) سمندری طوفان ‘اسنیٰ’ کراچی سے 120 کلومیٹر دور رہ گیا جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان اسنا کے حوالے سے چھٹا الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے ساحل سے شمال مشرقی بحیرہ عرب پر آنے والا سمندری طوفان اسنیٰ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب کی طرف بڑھا جس کے بعد اس کا کراچی سے فاصلہ تقریباً 120 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ سے 180 کلو میٹر رہ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی مقام اوڑماڑہ سے طوفان کا فاصلہ 250 کلومیٹر جبکہ گوادر سے 440 کلومیٹر ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں طوفان کے زیر اثر وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے جبکہ بدین، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان اور دیگر اضلاع میں تیزہواؤں کا امکان ہے، اس دوران 60 سے 70 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور 80 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔سندھ کے اضلاع دادو جبکہ بلوچستان کے اضلاع حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں یکم ستمبر تک بارش کا امکان ہے، شدید بارشوں سے مکران کے ساحلی علاقوں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ سمندر بہت زیادہ ناہموار رہنے کا امکان ہے جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سمندری طوفان کا خدشہ، عوام کے ساحل سمندر پر جانے پر پابندی عائد



کراچی(خلیج نیوز) سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر عوام کے ساحل سمندر پر جانے پر تین دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ممکنہ طوفان کے پیش نظر شدید بارشوں اور محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے بعد کمشنر کراچی نے کراچی کی حدود میں سمندر اور ساحلی پٹی پر دفعہ 144 کے نافذ کا حکم دے دیا۔ساحل یا ساحلی پٹی پر تین دن تک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر جنوبی اور ڈپٹی کمشنر کیماڑی کی سفارش پر پابندی عائد کی۔کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ آج سے اکتیس اگست تک ساحل یا ساحلی پٹی پر جانے ، تیراکی ، غوطہ خوری اور سیر کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔متعلقہ حکام کو احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہے۔

خیال رہے سندھ کی ساحلی پٹی کے قریب طوفان کے خطرے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں رن آف کچھ کے علاقیکے اوپر ہوائوں کا شدیددبائو ہے، ہوائوں کا یہ سلسلہ سندھ کی ساحلی پٹی کی جانب آج (جمعہ)پہنچ سکتا ہے، جس سے طوفان کا خدشہ ہے۔کراچی تھر پارکر ،بدین ،ٹھٹھہ ،سجاول،،حیدر آباد ،ٹنڈو محمد خان ،ٹنڈو الہ یارمیں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ مٹیاری میر پور خاص ،عمر کوٹ ،میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں تاہم سائیکلون وارننگ سسٹم صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

سمندری طوفان شانشان نے جاپانی جزیرے کی درودیوار ہلا دیں



ٹوکیو(خلیج نیوز) طاقتور سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا، طوفان نے جزیرہ کیوشو میں تباہی مچا دی۔سمندری طوفان کی تیز اور طوفانی ہواؤں نے جزیرہ کیوشو میں گھروں کی چھتیں اْڑا دیں جبکہ درخت بھی تیز ہواؤں کے سامنے ٹہر نہ سکے۔حکام کے مطابق سمندری طوفان میں 252 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔طوفان کے باعث جزیرے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں میں کمی کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔حکام کے مطابق جزیرے میں ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت جمعے تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔