Tag Archives: سزا

بیوی پر تیزاب پھینکنے کا الزام شوہر پر ثابت،عدالت نے ملزم کو 14سال قید کی سزا سنادی



کراچی (خلیج نیوز)کراچی میں بیوی پر تیزاب پھینکنے کا الزام شوہر پر ثابت ہو گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے متاثرہ خاتون کی موجودگی میں ملزم کوثر عباس کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔اس حوالے سے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ آج تین سال بعد عدالت سے انصاف ملا ہے، شوہر نشے کے لیے پیسے مانگا کرتا تھا، پیسے نہیں دیے تو اس نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے میرا آدھا جسم جھلس گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ دوران ٹرائل اِستغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ پراسیکیویشن نے کہا کہ واقعہ مارچ 2021 کو پیش آیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج کیا گیا تھا۔