اسلام آباد (خلیج نیوز)ملک میں سرمایہ کاری کی شرح رواں سال میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ہدف 15.1 فیصد مقرر کیا گیا تھا لیکن یہ 13.1 فیصد تک رہی جو پاکستان کی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔اس سے قبل، کم ترین تناسب 74ـ1973 کے مالی سال میں ریکارڈ ہوا تھا جو 13 عشاریہ دو فیصد تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق ملک کے تمام معاشی اہداف اور سیاسی استحکام حاصل کیے بغیر سرمایہ کاری کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔
Tag Archives: سرمایہ کاری
رواں مالی سال کے پہلے ماہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ
کراچی(خلیج نیوز)رواں مالی سال کے پہلے ماہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے (جولائی 2024) میں غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی 2023 کے مقابلے میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔جولائی 2024 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جب کہ جولائی 2023 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 10 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ اسی طرح جولائی 2024 میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 6 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16 کروڑ ڈالر رہی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4 کروڑ 49 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی ۔اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی 2023 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہی تھی ۔ جولائی 2024 میں غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 13 کروڑ 91 لاکھ ڈالر اضافہ سے 14 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہی ۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 74 لاکھ ڈالر اضافے سے 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالر رہی۔
ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی کا پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
کراچی(خلیج نیوز)ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک نے پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی نے پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کردیا۔منصوبے کے تحت پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا اور یہ سرمایہ کاری پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایس آئی ایف سی کی بدولت ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک اگلے دو سالوں میں پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ رواں ماہ مارسک شپنگ کمپنی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے ڈنمارک کا دورہ کریں گے۔وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ نے کہاکہ میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بجٹ میں پروسیسنگ پلانٹس، فشریز سیڈز، اور فیڈ پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے اور ہم سمندری برآمدات کے لیے پروسیسنگ پلانٹس بنانے کے لیے زمین فراہم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا مرکز ہے اور برآمدات میں اضافے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے، وزارت بحری امور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے تاہم کاروباری برادری کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ایس آئی ایف سی کا یہ اقدام پاکستان کے بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی یقین دہانی کراتا ہے، ایک محفوظ اور مضبوط پاکستان بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ترقی ،معاشی استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔