Tag Archives: زارا نور

میں جورو کا غلام ہوں، زارا نور سے ڈرتا ہوں، اسد صدیقی



کراچی (خلیج نیوز)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ میں جورو کا غلام ہوں۔اداکار اسد صدیقی نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔پروگرام میں شریک حاضرین میں ایک شخص نے پوچھا کہ آپ جورو کے غلام ہیں۔اسد صدیقی نے کہا کہ جی ہاں میں جورو کا غلام ہوں اور بیوی سے ڈرتا ہوں۔ایک شخص نے پوچھا کہ ڈراموں میں بیوی کو شوہر سے ہمیشہ مسئلہ کیوں دکھایا جاتا ہے؟اسد صدیقی نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ ڈراموں میں بہتری آسکتی ہے ضروری نہیں ہے کہ آپ ایک ہی چیز ساس، بہو کے مسئلے کو دکھائیں، یا پھر کسی کا کوئی چکر دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ اب چیزوں کو بدلنا چاہیے کافی پازیٹو پیغام دے سکتے ہیں ضروری نہیں ہے کہ آخری قسط میں مثبت پیغام دکھایا جائے۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں کروں گا، اسما عباس، بشریٰ انصاری سے اچھی اداکارہ ہیں جبکہ ہمایوں سعید عدنان صدیقی سے بہتر اداکار ہیں۔اسد صدیقی نے کہا کہ ماہرہ خان اداکارہ مہوش حیات سے زیادہ خوبصورت ہیں۔میزبان نے پوچھا کہ کیا یاسر حسین چھچھورے ہیں، اسد صدیقی مسکراتے ہوئے کہا کہ ہاں وہ چھچھورے ہیںـ

”کاش مجھے قتل کی اجازت ہوتی”، زارا نور خاتون کو ہراساں کرنیوالے پر پھٹ پڑیں



کراچی (خلیج نیوز)پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کراچی میں باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر پھٹ پڑیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا موٹرسائیکل پر بٹھا کر ہراساں کرنے والوں کی ایک اور نسل کو بڑھایا جارہا ہے ۔زارا نور نے لکھابچے کٹھ پتلی ہوتے ہیں جو ان کے سامنے کیا جائے وہ وہی اپناتے ہیں اور یہ بائیک پر بیٹھا شخص اس بچے کیلئے مثال بن رہا ہے۔ اداکارہ نے کہاکاش کہ مجھے قتل کی اجازت ہوتی۔زارا کے علاوہ اداکارہ سجل علی، مریم نفیس اور دیگر شوبز ستاروں نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔