Tag Archives: زائرین

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثیکی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی



تہران(خلیج نیوز)ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں بس کو بے قابو ہو کر ایک عمارت سے ٹکراتے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 35افراد جاں بحق اور 23زخمی ہوئے۔ 16افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔یزدکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کشمور سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کے مطابق تمام مسافر لاڑکانہ کے ایک ٹور آپریٹر کے ذریعے ایران گئے تھے، حادثے کے بعد سے ٹور آپریٹرکا دفتر بند ہے۔لواحقین نے حکومت سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر پاکستان لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے میتیں جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں مدثر ٹیپو ںنے کہا کہ حادثے کی وجہ بس کی اووراسپیڈنگ اور بریک فیل ہونا تھا ، اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے بس ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرائی۔

رمضان میں مسجد نبویۖ آنے والے زائرین کی تعداد کروڑوں میں پہنچ گئی



مدینہ منورہ(خلیج نیوز)رمضان کے پہلے دو عشروں کے دوران مسجد نبوی ۖ آنے والے زائرین کی تعداد 2 کروڑ سے زائد رہی۔عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبویۖکی انتظامیہ نے بتایاکہ 20 رمضان سے اب تک روضہ رسول ۖ پر حاضری دینے والوں کی تعداد 16 لاکھ 43 ہزار 288 رہی جبکہ ریاض الجنہ کیلئے 3 لاکھ 58 ہزار 632 مرد اور 2 لاکھ 96 ہزار 595 خواتین کو پرمٹ جاری کیے گئے۔ 27 ویں شب کے موقع پر مسجد الحرام کے دالان، تہہ خانے، چھت، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور دور دور تک سڑکیں نمازیوں سے بھری رہیں۔مسجد الحرام جانے والے راستوں اور اطراف میں ٹریفک پولیس اہلکار اور کراڈ کنٹرول ٹاسک فورس کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ لوگ منظم طریقے سے مسجد الحرام میں داخل ہوسکیں۔