Tag Archives: ریکارڈ

”استری 2” کی باکس آفس پر دھوم، 100 کروڑ کیساتھ نیا ریکارڈ قائم



ممبئی (خلیج نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ‘استری 2’ نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔شردھا کپور 15 اگست کو ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم “استری 2” میں اپنے کردار “استری” کی وجہ سے فلمی دنیا میں چھا گئی ہیں، اداکارہ جہاں اپنے منفرد کردار کی بدولت مداحوں کی تعریفیں سمیٹ رہی ہیں تو وہیں ان کی اور راج کمار راؤ کی اس فلم نے باکس آفس پر دھماکے دار اوپننگ کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم “استری 2” نے اپنی کامیاب سٹوری لائن، ہارر اور کامیڈی کے تڑکے کی بدولت ریلیز کے صرف دو دن میں بھارتی باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم نے ریلیز کے پہلے دن 76.5 کروڑ بھارتی روپے جبکہ دوسرے دن 30 کروڑ بھارتی روپے کمائے، اس طرح “استری 2” نے صرف دو دن میں 106.5 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔بالی ووڈ فلموں کے تجزیہ نگاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ فلم “استری 2″ ہفتے اور اتوار یعنی آج اور کل مزید کمائی کرکے باکس آفس پر گزشتہ تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔واضح رہے کہ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی ”استری 2” میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

قیمتوں میں بڑی کمی،سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ



مکوآنہ (خلیج نیوز)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں قیمتوں میں بڑی کمی،سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ۔روز بجلی مہنگی ہونے اور سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باعث ملک میں سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان میں صارفین تیزی سے سولر بجلی کے نظام کی طرف راغب نظر آرہے ہیں اور صارفین کی تعداد 55 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ملک میں نیٹ میٹرنگ کا حجم 1735 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ نیٹ میٹر نگ بلنگ میکنزم ہے.جس کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو سولر یا ونڈ پاور کے ذریعے پیدا کردہ بجلی جو وہ گرڈ میں ڈالتے ہیں کیلئے کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ڈیڑھ کلو واٹ کے اس نظام میں شامل 580 واٹس کے 2 پینلز کی لاگت تو 1 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکر 48 ہزار روپے پر آگئی ہے.لیکن 185 ایمپئر کی بیٹری 8 ہزار روپے کے اضافے سے 43 ہزار جبکہ انورٹر کا ریٹ قلت کے باعث 10 ہزار روپے اضافے سے 45 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 20 ہزار روپے تک وائرنگ اور مزدوری کی مد میں خرچ ہوں گے۔

جولائی دنیا کا دوسرا گرم ترین مہینہ ریکارڈ



لندن (خلیج نیوز )یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ جولائی 2024 اعداد و شمار کے ریکارڈ میں دنیا بھر میں دوسرا گرم ترین مہینہ رہا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوپرنیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ 13 ماہ کی اس مدت کا اختتام ہے۔ جس کے دوران ہر مہینہ ریکارڈ کے مطابق سب سے گرم تھا۔ایجنسی کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمانتھا برگس نے کہا کہ اگرچہ انتہائی کم فرق سے ہی سہی لیکن ریکارڈ توڑ گرمی کے مہینوں کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ جولائی 2024 گرم ترین مہینہ بننے کی سطح سے تھوڑا کم رہ گیا ہے۔

لیکن پھر بھی زمین نے 22 اور 23 جولائی کو ریکارڈ دو گرم ترین دنوں کا تجربہ کیا۔ جس میں عالمی اوسط درجہ حرارت 17.16 ڈگری سیلسیس اور 17.15 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔برگس نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر سیاق و سباق تبدیل نہیں ہوا ہے۔ ہماری آب و ہوا گرم ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ عالمی گرین ہاس گیسوں کا اخراج خالص صفر تک نہیں پہنچ جاتا۔اگرچہ سال 2023 کو ریکارڈ پر گرم ترین سال قرار دیا گیا ہے لیکن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024 کے 2023 کو عبور کرنے اور نیا گرم ترین سال بننے کا امکان ہے۔جنوری سے جولائی 2024 تک عالمی درجہ حرارت 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.27 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

پی آئی اے کی 2023ء کے 9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی



اسلام آباد (خلیج نیوز)قومی ایئر لائن پی آئی اے کو 2023ء کے 9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی ہوئی۔پی آئی اے کی جنوری تا ستمبر 2023ء کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے حسابات کی آڈٹ شدہ رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق 2023ء کے 9 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی بڑھ کر 186 ارب روپے رہی، یہ 2022ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں آمدنی 14 ارب روپے زیادہ ہے۔آڈٹ شدہ رپورٹ کے مطابق 2023ء کے 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کا خسارہ 75 ارب روپے رہا جبکہ 2022ء کے مقابلے میں 2023ء کے 9 ماہ میں پی آئی اے کے خسارے میں 12 ارب روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023ء کے 9 ماہ میں پی آئی اے نے طیاروں کے ایندھن پر 91 ارب روپے خرچ کیے جبکہ ایڈمنسٹریٹو اخراجات 34 کروڑ روپے کمی کے بعد 6 ارب 4 کروڑ روپے رہے اور2022ء کے اسی عرصے میں ایڈمنسٹریٹو اخراجات 6 ارب 35 کروڑ روپے تھے۔پی آئی اے کی ستمبر 2023ء کو ختم ہونے والی 9 ماہ کی رپورٹ ایس ای سی پی کو پیش کر دی گئی۔

مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی



لاہور(خلیج نیوز)مارچ میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کی جانب مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024 کے مقابلے مارچ میں مہنگائی 1.71فیصد بڑھی، اس کے برعکس گزشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا تاہم مارچ 2023 میں 3.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 27.06فیصد رہی۔ مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.43 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 2.13 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ مارچ میں شہری علاقوں میں کور انفلیشن سالانہ بنیادوں پربڑھ کر 12.8 فیصد تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مہینے 15.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔دیہی علاقوں میں مارچ کے دوران کور انفلیشن سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 20 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مہینے21.9 فیصد رہی تھی۔واضح رہے کہ کور انفلیشن میں غذائی اشیا ء اور توانائی کے علاوہ قیمتوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔