Tag Archives: ذخائر

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ



کراچی(خلیج نیوز)زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔گذشتہ ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر کی مالیت 23 اگست کو 9 ارب 40 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جس کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 77 کروڑ 63 لاکھ ڈالر تک بلند ہوگئی ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ



کراچی(خلیج نیوز) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی حجم 14 ارب 64 کروڑ 52 لاکھ ڈالر ہوگئی۔اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 9 اگست کو 9 ارب 27 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔مرکزی بینک نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔گزشتہ ہفتے کے اضافے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر9 اگست 2024 کو 14 ارب 64 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

پنجاب میں گیس کے نئے ذخائر دریافت



لاہور( خلیج نیوز)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کے نئے ذخائر رحیم یارخان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202 سے دریافت ہوئے ہیں ۔ نئے دریافت شدہ ذخائر سے یومیہ ساڑھے 61 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔او جی ڈی سی ایل کی رواں ماہ ذخائر کی دریافت میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان



اسلام آباد(خلیج نیوز)آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ رحیم یار خان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق نئے دریافت شدہ ذخائر سے 6.15ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق رواں ماہ میں ذخائر کی دریافت میں کمپنی کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ترجمان کے مطابق دریافت شدہ ذخار سے ملکی طلب اور سپلائی کے خلا کو پر کرنے میں مدد ملے گی جبکہ او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔