واشنگٹن (خلیج نیوز )دنیا کی معمر ترین خاتون اسپین کی ماریا برانیاس 117 سال اور 168 دن کی عمر میں انتقال کرگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انکے خاندانی ذرائع نے بتایاکہ ماریا برانیاس پرسکون طور پر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔ماریا برانیاس کو جنوری 2023 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی معمر ترین فرد کا درجہ دیا گیا تھا۔ امریکا ہجرت کر جانے والے ہسپانوی گھرانے میں 1907 میں پیدا ہونے والی ماریا کا خاندان پہلی عالمی جنگ کے دوران واپس بارسلونا آگیا تھا، جہاں ماریا نے دونوں عالمی جنگ اور ہسپانوی خانہ جنگی کا دور دیکھا۔ انھوں نے اپنی زندگی کا آخری عشرہ اسپین کے صوبے کیتالونیا کے ایک نرسنگ ہوم میں گزارا۔ مئی 2020 میں وہ کورونا وائرس لاحق ہونے کے باوجود دنیا کی سب سے زیادہ معمر زندہ بچ جانے والی مریضہ تھیں۔
Tag Archives: دنیا
دنیا بھر سے 366 کلاسک اور ڈیجیٹل گھڑیاں جمع کرنے والا بوڑھا
مکوآنہ (خلیج نیوز)دنیا بھر سے 366 گھڑیاں جمع کرنے والے 76 سالہ جرمن شہری جس نیدنیا بھر کی سیر کی اور ہر ملک سے ایک گھڑی خرید کر اپنی کلیکشن بنائی۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن شہری کا کہنا تھا کہ میں نے لفتھانزا ایئر لائن کیلئے کام کیا، جب آپ لفتھانزا ایئر لائن کیلئے کام کرتے ہیں تو آپ کو جہاز کے ٹکٹ سستے داموں ملتے ہیں، میں نے بھی مختلف ممالک کے سفر کے دوران ٹکٹ کا صرف10 فیصد ادا کیا۔
جرمن شہری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے اور سفر کے دوران اپنی والدہ کو بھی ساتھ لے کرگیا جو بدقسمتی سے اب ہمارے درمیان موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے ہی مجھے آئیڈیا دیا کہ ہم ہر ملک کی سیر سے واپسی پر وہاں کی ایک گھڑی لا سکتے ہیں، مجھے والدہ کا یہ آئیڈیا بہت اچھا لگا۔جرمن شہری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 1975کو میکسیکو سے کوکا کولا کے برانڈ کی پہلی گھڑی خریدی،اس کے بعد یہ شوق بڑھتا گیا، اب میرے پاس کلیکشن میں کچھ کلاسک اور کچھ ڈیجیٹل ماڈلز کی گھڑیاں موجود ہیں۔
دنیا میں 2781 ارب پتی ، امریکا 813 کیساتھ سرفہرست
واشنگٹن(خلیج نیوز)امریکی جریدے فوربز نے 38 ویں سالانہ دنیا کے کھرب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی ، جس کے مطابق دنیا میں ریکارڈ 2781 ارب پتی ہیں۔ان افراد کی مجموعی دولت 14عشاریہ 2 ٹر یلین ڈالر ہے۔ 100 ارب ڈالر کے کلب میں 14 افراد شامل ہیں ، ارنالٹ 647 کھرب روپے کیساتھ سر فہرست ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 265 نئے چہرے دنیا کے ارب پتی افراد کے لیے نئے ہیں۔
78ممالک سے تعلق رکھنے والے کھرب پتیوں میں امریکا 813 کے ساتھ سرفہرست، چین 406 کیساتھ دوسرے ، بھارت 200 کیساتھ تیسرے اور جرمنی 132 کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ۔گزشتہ پندرہ برس میں فہرست میں پہلی بار کوئی بھی تیس سال سے کم عمر امیرترین نوجوان سیلف میڈ نہیں۔ 25 امیرترین کی عمریں 33 سال یا اس سے کم ہیں۔ سب سے بوڑھے امیر ترین فرد کی عمر 102سال ہے۔
دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں چل بسا
کراکس(خلیج نیوز)دو سال قبل دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا گزشتہ روز 114 سال کی عمر میں چل بسے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا کی باضابطہ طور پر 4 فروری 2022 کو سب سے عمر رسیدہ شخص کے طور پر تصدیق کی گئی تھی، اس وقت ان کی عمر 112 سال اور 253 دن تھی۔وینزویلا کے حکام اور پیریز مورا کے رشتہ داروں نے اب ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
رشتہ داروں کا بتانا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز 2022 میں دنیا کے معمر ترین آدمی ہونے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے پیریز مورا 114 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔پیریز مورا کی موت پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوآن ویسینٹ پیریز مورا 114 سال کی عمر میں ہمیشہ کے لیے ہم سے دور ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ پیریز مورا 11 بچوں کے والد ہیں، 2022 تک اِن کے 41 پوتے، 18 پڑپوتیاں اور 12 پڑپوتے تھے۔ٹائیو ویسینٹ کے نام سے جانا جانے والا کسان (پیریز مورا) 27 مئی 1909 کو اینڈین ریاست تاچیرا کے قصبے ایل کوبرے میں پیدا ہوا تھا، ٹائیو ویسینٹے کا 10 بہن بھائیوں میں نواں نمبر تھا۔