Tag Archives: دشمن انٹیلی جنس

9مئی واقعات میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز ملوث تھیں،ثبوت ہیں، رانا ثنااللہ



اسلام آباد(خلیج نیوز)مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ 9مئی واقعات میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزملوث تھیں،ثبوت ہیں،مسئلہ یہ ہے کہ کوئی ادارہ اپنا کام کرنے کو تیار نہیں سب دوسرے کے کام میں مداخلت کرتے ہیں۔ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ سیاست مخالف کی رائے کا احترام کرنے کا نام ہے،ہمارا عدالتی نظام کسی کو سزا دینے کے قابل نہیں ہے،9مئی واقعات سے متعلق کسی کوبھول ہے کہ کس نے کئے ہیں، سب کونظرآرہاہے9مئی واقعات کس نے کئے ہیں،مجرم آپ کے سا منے ہے،عدالتی نظام میں کیس دائر کرنے کے بعد اسٹے آجاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ انگلینڈ میں 3 دن میں سزائیں دی گئیں،یہاں30دن میں وکیل پیش نہیں ہوتا،فرق دیکھناچاہیے کون سسٹم درست کرنا چاہتا ہے کون خراب کرکے ملک کابھٹہ بٹھانا چاہتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ حسینہ واجد فرار نہ ہوتی توکچھ نہ ہوتا،فوج حکومت سیالگ نہ ہوتی توکچھ نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ 9مئی واقعات میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزملوث تھیں،ثبوت ہیں،اب سپریم کورٹ نے سب کرناہے،تحقیقات بھی انہوں نے کرنی ہیں،آئین میں ترمیم سپریم کورٹ نے کرنی ہے تو فوجی عدالتوں کا بھی فیصلہ کردیں،اگرسپریم کورٹ نے انہیں بری کرنا ہے توکردیں،ہم بالکل بے بس نہیں،اپنے حصے کا کام کرنے کو تیار ہیں،عدلیہ اوراداروں کو اپنے حصے کا کام کرناچاہیے ۔مشیروزیراعظم راناثنااللہ نے کہاکہ یہاں کوئی اپنے حصے کا کام کرنے کوتیارنہیں،دوسرے کا کام کرنے کو ہرکوئی تیارہے،ریاست کے تینوں ستون اپنے کام کی حدتک محدودکرلیں تو مسئلہ حل ہوسکتاہے،قانون سازی کااختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے، سپریم کورٹ لے لے، میرا خیال ہے سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو ہی اسٹرائیک ڈائون کردے۔