Tag Archives: دبئی

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے والد کے ہمراہ جذباتی تصویر اور پیغام شیئر کر دیا



ابوظہبی (خلیج نیوز )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے والد کے ہمراہ جذباتی تصویر شیئر کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے اکائونٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی ۔اس پوسٹ میں شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کو جذباتی انداز میں والد کے گلے لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دبئی کی معروف شہزادی نے اس پوسٹ پر والد کے لیے جذباتی کیپشن بھی لکھا ہے۔شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کا کہنا تھا کہ پیارے والد، آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ، ایک ایسے دور کو نشان زد کرنے کے لیے آپ کا شکریہ جو اس بات کا ثبوت پیش کرتا ہے کہ یہاں سب کے لیے انصاف ہے، آپ کے لیے محبت اور عزت، مہرہ۔یاد رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم گزشتہ مہینوں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کا اعلان کر چکی ہیں۔شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے مئی کے مہینے میں اپنے یہاں پہلی اولاد بیٹی کو خوش آمدید کہا تھا۔شیخہ مہرہ 1994 میں پیدا ہوئیں تھیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن کر رکھی ہے۔

سعودی عرب اور دبئی کے درمیان طویل فاصلے کو ہائپر لوپ نے صرف 60 منٹ میں سکیڑ دیا



ریاض(خلیج نیوز)ہائیپر لوپ کے ذریعے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کئی بڑے شہروں کے درمیان تیز رفتار رابطے آسان تر ہو گئے اور فاصلے سمٹ کر رہ جانے کی امید پیدا ہو گئی۔ طویل تر سمجھے جانے والے فاصلے بھی محض ایک گھنٹے کے اندر تک طے کرنا ممکن ہو گیا۔ یہ بات دنیا کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ سسٹم کے سربراہ اینڈریس ڈی لیون نے عرب ٹی وی سے گفتگوکے دوران بتائی،ہائیپر لوپ اگلی نسل کے لیے متعارف کرائی گئی ٹیکنالوجی ہے۔ اس کا ہدف بڑے شہروں کو ریکارڈ کم وقت میں باہم جوڑ دینا ہے، ایسی ٹرانسپورٹ کے ساتھ جو ایک گھنٹے میں ایک ہزار کلومیٹر کی رفتار سے فاصلوں کو طے کرتے ہوئے آگے بڑھتی ہے۔ہائیپر لوپ کے سربراہ وہ کہانی سناتے ہیں جو خلیجی ملکوں کے درمیان رو بعمل ہونے جا رہی ہے۔ فاصلوں کو پاٹ دینے کا یہ سلسلہ سعودی عرب اور امارات کے شہروں کے درمیان بھی ممکن بنایا جا رہا ہے۔

دبئی کے شیخ کا علمائے کرام کے لیے بڑا تحفہ



دبئی(خلیج نیوز)خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے شیخ نے علمائے کرام سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے، جہاں علمائے کرام کو رمضان المبارک کے پیش نظر گولڈن ویزا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے مساجد کے امام، موذن، مفتی اور مذہبی اسکالرز کو گولڈ ویزا دینے کا اعلان کیا گیا تاہم اس گولڈز ویزا کے لیے اہل وہی ہوں گے جنہوں نے 20 سال دبئی میں خدمت سرانجام دی ہوں۔دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق عید الفطر کی مناسبت سے مذہبی رہنماں کو مالی انعامات دینا کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

جبکہ شیخ کی جانب سے یہ قدم سماجی خدمات کی بنا پر انہیں سراہتے ہوئے دیا جا رہا ہے، جبکہ عید الفطر پر سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مالی انعامات دیے جائیں گے۔شیخ حمدان کی جانب سے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا، جو کہ اسلام کے صبر کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں۔اس سے قبل شیخ حمدان کی جانب سے دبئی میں مذن اور امام مسجد کی مشاہرو میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اضافہ دبئی کے اسلامک افئیرز اینڈن چیریٹیبل ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام مساجد میں خدمات انجام دینے والوں پر کیا گیا ہے۔واضح رہے صدر کی ہدایات کے مطابق ماہانہ مالی الانس بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت مساجد کے اسٹاف کے الاںس کی مد میں بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد ملے گا۔