Tag Archives: خوراک

سعودی عرب کی یوکرین کو خوراک کی مد میں 10 ملین ڈالر کی امداد



ریاض(خلیج نیوز)سعودی عرب کی طرف سے یوکرینی عوام کی خوراک میں معاونت کے لیے ایک کروڑ ڈالرکی امداد کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تاکہ یوکرین میں متاثرہ افراد کو خوراک کی امداد فراہم کی جا سکے۔ خوراک کی امداد یوکرین میں یتیم خانوں، ہسپتالوں اور نقل مکانی کے مراکز میں کھانے کی تقسیم کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

اس معاہدے میں سب سے زیادہ کمزور گروہوں اور یوکرین میں انسانی بحران سے متاثر ہونے والے ایک لاکھ 41 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔معاہدے کی کل مالیت 10 ملین امریکی ڈالر ہے۔اس کے علاوہ، سعودی عرب نے یوکرین میں خوراک سے لدے تقریبا 17 امدادی طیارے بھیجے جو کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے زیر انتظام پولینڈ کی سرحد سے یوکرین کو بھیجے گئے۔ امدادی سامان میں جنریٹرز، ۔ برقی آلات اور دیگر سامان شامل ہے۔ ایک طیارے میں تقریبا 60 ٹن سامان فراہم کیا گیا۔پچھلے سال، سعودی عرب نے یوکرین کو 400 ملین ڈالر کی اضافی انسانی امدادی پیکج فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ اس کے علاوہ یوکرین سے پڑوسی ممالک بالخصوص پولینڈ جانے والے پناہ گزینوں کو 10 ملین ڈالر کی فوری طبی اور پناہ گاہ کی امداد فراہم کی گئی تھی۔

سعودی عرب کا غزہ کیلئے 50لاکھ ڈالر کا خوراک پروگرام



ریاض(خلیج نیوز)سعودی عرب کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جنگ سے تباہ حال شہریوں کی امداد کے لیے فراخدلانہ امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔اس معاہدے کے تحت سعودی عرب غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ افراد کو خوراک کی فراہمی کے لیے 5 ملین ڈالر کی رقم صرف کرے گا۔

معاہدے کے بعد غزہ کی پٹی میں مستحقین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار شدہ اشیائے خوردونوش تقسیم کی جائے گی اور اس پروگرام سے تقریبا 377,855 بے گھر افراد کو فائدہ پہنچے گا۔غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کے آغاز کے بعد سے مملکت نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لییساہم” پلیٹ فارم کے ذریعے ایک عوامی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی ایک ہوائی پل چلانے کی ہدایت کی ہے جس کیتحت اب تک غزہ کی پٹی کیعوام کے لیے خوراک سے لدے 44 طیارے مصر بھییجے جا چکے ہیں۔ ان طیاروں میں خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات پر مشتمل 829 ٹن سے زیادہ سامان بھییجا گیا۔ اس کے علاوہ 20 ایمبولینسز ، بنیادی طبی آلات اور دیگر اشیا شامل ہیں۔