لاہور ( خلیج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ اس حکومت کا کائونٹ ڈان شروع ہو چکا ہے، ہمارا سیاسی تجزیہ ہے حکومت ختم ہونے والی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس حکومت سے پوچھیں تو وہ بتاتے ہیں ہم پر دبائو ہے، وہ کہتے ہیں ڈلیور نہیں کر سکتے ،اگر ڈلیور نہیں کر سکتے تو پھر حکومت چھوڑ دو۔انہوں نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں دھاندلی ہوئی اور اس کا نتیجہ دیکھ لو، کل وہاں فوج نے کہا ہم عبوری حکومت بنائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے، آئی پی پی والا تماشا کمیٹی منظور نہیں، آپ تاجروں اور اصل سٹیک ہولڈر کو بلائیں اور ان سے پوچھیں، شوباز کی جھوٹی باتیں نہیں چلیں گی۔بابراعوان نے کہا کہ آئی پی پیز وفاق اور پنجاب حکومت کی ملکیت ہیں، ان سب کو گرفتار کریں جو ان کے ریڑو ہیں، شہباز شریف کے لیے کوئی ہیلی کاپٹر نہیں آئے گا، ڈرو اس وقت سے جب نوجوان انقلاب برپا کرتے ہیں، ہمارا ملک معاشی طور پر کھائی میں گر چکا ہے، عمران خان حکومت کا بھوکا نہیں ہے۔
Tag Archives: حکومت
اٹلی، بکریوں کی بڑھتی تعداد سے نمٹنے کیلئے حکومت کا انوکھا طریقہ
ایلیکوڈی(خلیج نیوز) اٹلی کے جزیرے ایلیکوڈی کے میئر نے جزیرے پر رہنے والے شہریوں کو آوارہ گھوم رہی تمام بکریوں کو پکڑ کر اپنی ملکیت میں لانے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلیکوڈی کے میئر ریکارڈو گولو ایک غیر معمولی پیشکش کے ساتھ جزیرے پر بکریوں کی حد سے تجاوز کرتی تعداد کے مسئلے کو حل کرنے کوشش کررہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی جتنے چاہے بکری پکڑ لے سب اس کی ہوجائیں گی۔
اس چھوٹے سے جزیرے پر جنگلی بکریوں کی آبادی انسانی آبادی سے تقریبا 6 گنا زیادہ بڑھ گئی ہے جس پر میئر نے adopt a goat کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔میئر ریکارڈو کا کہنا تھا کہ مقامی شہری کو حکومت کو درخواست ای میل کرنا ہوگی جبکہ 17 ڈالر اسٹیمپ فیس کے بھی ادا کرنے ہونگے۔ اس کے بعد وہ جتنی مرضی بکریاں پکڑ سکتا ہے۔ اس میں وہ تمام بکریاں اور بکرے شامل ہیں جو کہ آوارہ گھوم رہے ہیں اور جن کا کوئی مالک نہیں۔تاہم میئر نے یہ آفر بکریوں کو جزیرے پر ہی رکھنے کیلئے نہیں کی، حکومت کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد سے شہری کو پکڑی گئیں اپنی تمام بکریاں 15 دنوں کے اندر اندر جزیرے سے باہر بھیجنا ہونگی۔
حکومت گرانے کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنا بانی پی ٹی آئی کا جرم بنا دیا گیا، علیمہ خان
اسلام آباد (خلیج نیوز)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے اپنے عوام کو یہ کیسے بتا دیا کہ حکومت گرائی جا رہی ہے۔ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ غداری تو ان لوگوں کے ساتھ ہو رہی تھی جن کا ووٹ چوری ہونا تھا۔
مینڈیٹ واپس نہ ملا تو اس حکومت کو چلنے نہیں دینگے،اسد قیصر
صوابی(خلیج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عدالتوں سے ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ الیکشن میں تحریکِ انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، امریکا کے صدر نے خط میں ان کو مبارک باد نہیں دی۔اسد قیصر نے کہا کہ اس طرح کی حکومت کبھی نہیں چلے گی، یہ حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے بھی چلی تو بڑی بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھیننے کے لیے ہر حربہ اور ہر طریقہ استعمال کیا گیا۔