Tag Archives: حماد اظہر

حماد اظہر کا پارٹی میں لابنگ کیوجہ سے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت چھوڑنے کا اعلان



لاہور (خلیج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما حماد اظہر نے پارٹی میں گروہ بندی کی نشاندہی کرتے ہوئے پنجاب کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں پارٹی میں لابنگ اور مخصوص افراد کی اجارہ داری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے قیادت کو ایسے لوگوں کی نشاندہی کی اور پنجاب میں دی جانے والی صدارت کی ذمہ داری مزید ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے میری عمران خان تک رسائی نہیں ہے، میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نہ ہی کوئی ڈیل کی، میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضامندی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ فیصلے میرٹ کے بجائے لابنگ کی بنیاد پر کیے گئے اور عمران خان کو یکطرفہ معلومات پہنچا کر تصویر کا دوسرا رخ پیش کیا گیا،کافی عرصے سے لابنگ جاری تھی کہ لاہور کے صدر چوہدری اصغر کو بدلا جائے، جس میں وہ کامیاب ہوئے اور عمران خان کو غلط حقائق دے کر اپنا مقصد آج پورا کرلیا۔حماد اظہر نے کہا کہ چوہدری اصغر کا قصور یہ کہ وہ دو ماہ قید میں رہے، فارم 45پر نوازشریف کے حلقے سے الیکشن جیتے اور 3ماہ پہلے وہ لاہور

کے صدر منتخب ہوئے، میں دعوے سے کہتا ہوں کے تین ماہ جو کام انہوں نے کیا اور جس طرح فرنٹ سے لیڈ کیا وہ پہلے لاہور کے کسی صدر نے نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اور بھی بہت سے معاملات ہیں جہاں واضح طور پر زیادتی ہوئی ، غلط فیصلے کروائے گئے لیکن عمران خان تک اطلاع نہیں، اس صورتحال میں میرے قلم سے یا میری پنجاب کی صدرات کے دوران میرے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ میں میرٹ کا پامال کروں، میں نے پہلے بھی استعفیٰ اسی وجہ سے دیا تھا کہ پارٹی چیئرمین سے رسائی کے بغیر معاملات کسی کے لئے بھی چلانا ممکن نہیں ہے۔حماداظہر نے کہا کہ بڑی تنظیمی ذمے داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو تا کہ وہ پارٹی چیئرمین تک پوری بات پہنچا سکیں، اس لیے میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں۔ عمران خان کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا انشاللہ۔

پوری قوم کرپٹ اور نااہل ٹولے کے نرغے میں ہے ‘ حماد اظہر



لاہور( خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے 77سال پہلے انگریزوں سے آزادی حاصل کی تھی مگر آج بھی پوری قوم کرپٹ اور نااہل ٹولے کے نرغے میں ہے ، پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران کی قیادت میں جدوجہد کے ذریعے قوم کو حقیقی آزادی دلائیں گے۔ پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ملک پر جعلی حکومت مسلط ہے جس نے عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار ، بجلی اور پٹرول بم گرائے ہیں۔ موجودہ کرپٹ حکومت کے دور میں صنعتی پہیہ جام ہو گیا ہے اور جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔

عرصہ دراز سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر لاہور میں منظر عام پر آ گئے



لاہور ( خلیج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر لاہور میں منظر عام پر آ گئے جس کی ویڈیو پی ٹی آئی کے آفیشنل ایکس اکائونٹ پر جاری کر دی گئی ۔ عرصہ دراز سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے 13اگست کی شب لبرٹی میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی اور موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کی۔حماد اظہر پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔ حماد اظہر نے تحریک انصاف اور قیدی نمبر 804کے حق میں نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر کا خود ساختہ روپوشی ختم کرنے کا اعلان



لاہور( خلیج نیوزی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے خود ساختہ روپوشی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا بھی ناگزیر ہے ،پنجاب کی تمام قیادت، اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈر ، تنظیم اس امر کیلئے تیار ہے۔حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر باہر نکل رہے ہیں، ہدیات پر 13 اگست کی رات پورا پنجاب باہر نکلے گا، پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر ہر جگہ باہر نکلے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ میں اب سمجھتا ہوں کے ہماری تحریک کو فیصلہ کن مراحل میں داخل کرنے کے لئے میرے سمیت سب کو نکلنا ہو گا چاہے فسطائیت کی قوتیں گرفتار ہی کیوں نا کر لیں۔حماد اظہر نے الزامات عائد کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب میں عملی طور پر مارشل لا ء لگا ہوا ہے۔ پارلیمان میں جعلی اراکین بیٹھ کر بیہودہ قانون سازی کر رہے ہیں اور جمہوریت کا ہمیشہ کے لئے جنازہ نکالنے کو کوشش میں ہیں۔